نیویارک (کشمیر ڈیجیٹل)امریکی اخبار نے د عویٰ کیا ہےکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اب ایران کیخلاف کسی قسم کی مزید جنگ کا ارادہ نہیں رکھتے۔
امریکی اخبار کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے مشیروں سے کہا ہے جب تک ایران کی جانب سے امریکی فوجیوں کو نشانہ نہیں بنایاجاتا،تب تک دوبارہ جنگ نہیں ہوگی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ:مہاجرین کی 12 نشستوں سے متعلق ریفرنس سماعت کیلئے مقرر
رپورٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ سفارتی حل کو ترجیح دے رہی ہے اور جنگ کومزید پھیلانا نہیں چاہتی۔
دوسری جانب امریکا کی ثالثی میں اسرائیل اور لبنان جنگ بندی پر متفق ہوگئے۔
امریکی ثالثی میں واشنگٹن میں ہوئے چوتھے سہ فریقی مذاکرات کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سینٹرل بار اور پریس کلب کی حکومت اور ایکشن کمیٹی کو ثالثی کی پیشکش
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق اسرائیل اور لبنان نے جنگ بندی پر اتفاق کرلیا ہے، دونوں ممالک کا بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق ہو اہے۔
اسرائیل اور لبنان 22 جون کو دوبارہ مذاکرات کریں گے۔
اس سےقبل صدر ٹرمپ نے ایرانی سپریم لیڈر سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ مستقبل میں شاید کسی موقع پر ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای سے ملاقات ہو جائے
، مجتبیٰ خامنہ ای سمیت مذاکرات میں شامل تمام متعلقہ رہنماؤں سے ملنا چاہوں گا۔ایرانی سپریم لیڈر کی صحت سے متعلق ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میری کبھی اُن سے ملاقات نہیں ہوئی ہے
اس لیے ان کی صحت کے بارے میں یقین سے کچھ نہیں کہہ سکتا،اگر افواہوں پر یقین کیا جائے تو مجتبیٰ خامنہ ای اپنے جسم کے کئی حصوں سے محروم ہو چکے ہیں۔




