آزادکشمیر کی عدالتی تاریخ کا بڑا فیصلہ،مجرم کو 10 کروڑ سے زائد دیت دینے کا حکم

نیلم ویلی (کشمیر ڈیجیٹل)سال 2024 میں کریم آباد میں حادثے کا شکار ہونے والی لینڈ کروزر کے ڈرائیور نواز ولد قلندر خان ساکنہ جندر سیری شاردہ کو حادثے کا سبب بننے پر مجرم قرار دیتے ہوئے فیصلہ سنادیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سینٹرل بار اور پریس کلب کی حکومت اور ایکشن کمیٹی کو ثالثی کی پیشکش

سیشن جج آٹھمقام سید وسیم احمد گیلانی و ضلع قاضی نیلم عبدالشکور مہروی نے مذکورہ ڈرائیور کو 10 کروڑ 20 لاکھ 66 ہزار 6 سو 35 روپے دیت ادا کرنے کا فیصلہ سنا دیا

حادثے کا شکار ہونیوالی لینڈ کروزر پر تقریباً 24 افراد سوار تھے جن میں سے7یاحوں سمیت 17 افراد جاں بحق ہو گئے تھے جبکہ دیگر نے گاڑی سے چھلانگ لگا کر اپنی جانیں بچا لی تھیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مفت کھانےکا چکر: خاتون کا پلیٹ میں بال ڈال کر نیا کھانا طلب،انتظامیہ نے چوری پکڑ لی

سیشن کورٹ آٹھمقام میں 2 سال تک چلنے والے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے مجرم کو متاثرہ خاندانوں کو 102066635 روپے بطور دیت 3 اقساط میں سال 2028 تک ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔