بھارتی پراکسی اور جعلی خبریں پھیلانے والا بھارتی ایجنٹ بہوت بلوچ کا ایکس ٹوئٹر اکائونٹ ایک بار پھر معطل کردیا گیا ہے ۔
’باہوت بلوچ‘‘ اپنے اکاؤنٹ سے پاکستان مخالف بھارتی مہم چلا رہا تھا جو کہ اپنے سے بھارتی پراکسی اور جعلی چلاتا رہا ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:موسمیاتی تبدیلیاں صدی کا سب سے بڑا چیلنج ہیں، سیکرٹری ہلال احمر
یہ بھارتی پراکسی جعلی خبریں پھیلا رہی تھی جبکہ حقیقت یہ ہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 17عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا گیا جن میں 6 سبی کے قریب حملوں کی منصوبہ بندی میں ملوث تھے۔
تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر (ایکس) نےبھارت کی ایما ءپر پاکستان مخالف پروپیگنڈا اور نفرت انگیز مواد پھیلانے والا ہینڈل باہوت بلوچ مستقل طور پر بلاک کر دیا ۔
یہ اکاؤنٹ ریاست پاکستان کے خلاف گمراہ کن اور اشتعال انگیز مواد کی تشہیر کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد: وزیر اعظم ہاؤس میں آل پارٹیز کانفرنس جاری، اہم سیاسی شخصیات شریک
باہوت بلوچ کو پاکستانی حکام کی جانب سے کالعدم تنظیم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) کا مبینہ سہولت کار قرار دیا گیا تھا۔
حکومتِ پاکستان بی ایل اے کو ایک دہشت گرد تنظیم قرار دے چکی ہےجس پر ملک بھر میں سیکیورٹی فورسز اور عام شہریوں کے خلاف متعدد پرتشدد کارروائیوں کا الزام ہے۔
This #Indian proxy was spreading fake news,while the fact is 17 militants were eliminated in different areas of #Balochistan, including 6 involved in planning attacks near #Sibi. The account is also suspended on X. Do not trust or amplify such enemy lies or anti-state propaganda. pic.twitter.com/ewmU7ntpTP
— Bleed Green (@Bleed_GreenPK) June 3, 2026
اکاؤنٹ X پر بھی معطل ہے۔ دشمن کے ایسے جھوٹ یا ریاست مخالف پروپیگنڈے پر بھروسہ نہ کریں




