مظفرآباد: وزیر اعظم ہاؤس میں آل پارٹیز کانفرنس جاری، اہم سیاسی شخصیات شریک

مظفرآباد میں وزیر اعظم ہاؤس کے مقام پر آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) جاری ہے، جس میں آزاد کشمیر کی سیاسی، مذہبی اور سماجی قیادت کی بڑی تعداد شریک ہے۔

کانفرنس میں وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور، قائد حزب اختلاف اور صدر مسلم لیگ (ن) شاہ غلام قادر، صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری محمد یاسین اور صدر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان شریک ہیں۔

اے پی سی میں سابق وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان کے علاوہ سابق صدور سردار محمد یعقوب خان اور سردار مسعود خان بھی شریک ہیں۔ سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان، صدر جموں و کشمیر پیپلز پارٹی سردار حسن ابراہیم اور مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے سیکرٹری جنرل چوہدری طارق فاروق بھی کانفرنس میں موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مظفرآباد آل پارٹیز کانفرنس میں مہاجرین جموں کشمیر کے نمائندوں کو مدعو نہ کرنا تشویش ناک ہے، ورکنگ کمیٹی کا ردِعمل

حکومتی وزراء میاں عبدالوحید، جاوید اقبال بڈھانوی، قاسم مجید اور نبیلہ ایوب بھی اجلاس میں شریک ہیں۔ اسی طرح اراکین اسمبلی عبدالماجد خان، احمد رضا قادری اور تقدیس گیلانی بھی کانفرنس کا حصہ ہیں۔

سیاسی قیادت کے ساتھ ساتھ مذہبی و سماجی شخصیات بھی اے پی سی میں شریک ہیں، جن میں امیر جمعیت علمائے اسلام مولانا سعید یوسف، لبریشن لیگ کے صدر خواجہ منظور قادر، چیئرمین علماء مشائخ کونسل امتیاز صدیقی، جماعت اسلامی کے نور الباری اور مجلس وحدت المسلمین کے صدر یاسر عباس نقوی شامل ہیں۔

صدر سپریم کورٹ بار راجہ آفتاب ایڈووکیٹ، قاضی محمود الحسن اشرف، دانیال شہاب سمیت دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنما بھی کانفرنس میں شریک ہیں۔ آل پارٹیز کانفرنس میں مختلف سیاسی جماعتوں اور مکاتب فکر کی نمائندگی موجود ہے، جبکہ اجلاس کی کارروائی جاری ہے۔

مزید پڑھیں: کیا جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے نمائندگان آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کریں گے؟ وزیراعظم آزاد کشمیر کو تحریری جواب !