ہونڈا موٹر سائیکل

ہونڈا CD 70 اور CG 125 کی قیمتیں، صارفین کے لیے بلاسود آسان اقساط کا نیا پلان متعارف

پٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے اس دور میں بھی اپنے مخصوص ڈیزائن کے باعث ہونڈا موٹرسائیکلوں کی مارکیٹ پر حکمرانی برقرار ہے۔بڑھتی ہوئی پیداواری لاگت کی وجہ سے اگرچہ ہونڈا کی ابتدائی لیول کی موٹرسائیکل اب 1.5 لاکھ روپے سے زائد کی ریٹیل قیمت پر فروخت ہو رہی ہے، لیکن اس کے باوجود صارفین کے لیے خوشی کی بڑی خبر آ چکی ہے۔

کمپنی کی جانب سے صارفین کی سہولت کے لیے ایک عارضی بلاسود ادائیگی کا نظام متعارف کروایا گیا ہے، جسے “اسٹیپ بائی اسٹیپ” (SBS) پیمنٹ پلان کا نام دیا گیا ہے۔ اس خصوصی آفر کے تحت ہونڈا کے مداح بغیر کسی اضافی مارک اپ فیس یا سود کے جدید ہونڈا موٹرسائیکلیں آسانی سے حاصل کر سکتے ہیں۔اس پروگرام کا استعمال کرنے والے گاہک ماہانہ اقساط کے ذریعے اپنی ادائیگی کو انتہائی آسان بنا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ہونڈا 125 کی قیمتیں اور نئی وارنٹی پالیسی جاری

ہونڈا بائیکس انسٹالمنٹ پلانز کی تفصیلات،مقبول ماڈلز کی قیمتیں اور ماہانہ اقساط درج ذیل ہیں:

  • ہونڈا CD 70: اس ماڈل کی کل قیمت 159,900 روپے ہے جبکہ اس کی ماہانہ قسط 26,650 روپے مقرر کی گئی ہے۔
  • ہونڈا CG 125: اس بائیک کی کل قیمت 238,500 روپے ہے اور صارف کو ماہانہ 39,750 روپے قسط ادا کرنا ہوگی۔
  • ہونڈا CB 150F: اس ماڈل کی کل قیمت 459,900 روپے ہے جبکہ اس کی ماہانہ قسط 76,650 روپے بنتی ہے۔

ہونڈا بائیکس کی سال 2026 کی نئی قیمتیں:ملازمت پیشہ اور عام صارفین کی معلومات کے لیے ہونڈا کے تمام ماڈلز کی نئی قیمتوں کی فہرست جاری کی گئی ہے:

ہونڈا CD 70 کی قیمت 159,900 روپے ہے،ہونڈا CD 70 Dream کی قیمت 170,900 روپے مقرر کی گئی ہے،ہونڈا Pridor کی قیمت 211,900 روپے تک پہنچ گئی ہے،ہونڈا CG 125 کی قیمت 238,500 روپے ہے،ہونڈا CG 125S کی قیمت 286,900 روپے مقرر ہے۔ہونڈا CG 125S GOLD کی قیمت 296,900 روپے ہے،ہونڈا CG 125 Special کی قیمت 241,500 روپے ہے،ہونڈا CG 125 Deluxe کی قیمت 163,000 روپے ہے،ہونڈا CG 125 Dream کی قیمت 120,500 روپے مقرر ہے،ہونڈا CB 125F کی قیمت 396,900 روپے ہے،ہونڈا ICON e: کی قیمت 419,900 روپے ہے،ہونڈا CD 100 Euro 2 کی قیمت 99,000 روپے ہے،ہونڈا CD 200 کی قیمت 466,500 روپے ہے،ہونڈا CD-100 کی قیمت 130,000 روپے مقرر ہے۔

ہونڈا CB 125F کا خصوصی پلان:

بینک الفلاح نے اٹلس ہونڈا کے ساتھ خصوصی شراکت داری قائم کی ہے جس کے تحت صارفین کو جدید ترین ہونڈا CB 125F ماڈل لچکدار ایس بی ایس (SBS) انسٹالمنٹ پلان کے ذریعے فراہم کیا جا رہا ہے۔ اب گاہک صرف 0% مارک اپ کے ساتھ 6 ماہ تک کی آسان اقساط پر ہونڈا CB 125F اپنے گھر لا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ کمپنی 36 ماہ تک کے مزید تین ادائیگی کے طریقے بھی فراہم کر رہی ہے جن پر انتہائی معمولی پروسیسنگ فیس لاگو ہوگی۔ یہ آفر ریڈ اور بلیک رنگوں میں دستیاب ہونڈا CB 125F ماڈلز کے لیے ہے، جن کی قیمت 396,900 روپے ہے۔

مزید پڑھیں: شاندار پیشکش، اب ہونڈا CD 70 حاصل کریں صرف 5,700 روپے کی ماہانہ قسط پر

اس شاندار آفر کو حاصل کرنے کے لیے صارفین کو بینک الفلاح کی ہیلپ لائن (021-111-225-111) استعمال کرنا ہوگی یا وہ آفیشل پروموشنل مواد میں دیے گئے واٹس ایپ کیو آر کوڈ (WhatsApp QR code) کو اسکین کر کے اپنی ہونڈا موٹرسائیکل بک کروا سکتے ہیں۔ بینک کی جانب سے صارفین کے لیے ون ٹائم پروسیسنگ فیس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی ادائیگی لازمی قرار دی گئی ہے۔چونکہ کمپنی کے پاس محدود انوینٹری موجود ہے، اس لیے موٹرسائیکلیں “پہلے آئیے، پہلے پائیے” کے اصول کے تحت تقسیم کی جائیں گی اور منظوری کے بعد 28 ورکنگ دنوں کے اندر ڈیلیوری فراہم کر دی جائے گی۔