بھمبر(کشمیر ڈیجیٹل) ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ بھمبر کی ہدایت پر جنگلات کو آگ لگانے والوں کیخلاف قانونی کارروائی کا آغاز، 5 مقدمات درج کرلیا۔
محکمہ جنگلات حکام نے جنگلات کو آگ لگانے کے واقعات میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ایکشن کمیٹی معاہدہ ثبوتاژ کرنے کی کوشش سے سنگین نتائج برآمد ہونگے،فیصل ممتاز راٹھور
اس سلسلے میں مختلف مقامات پر پیش آنے والے واقعات کے حوالے سے 5 الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق جنگلات میں آگ لگنے سے قیمتی درختوں، جنگلی حیات اور قدرتی ماحول کو شدید نقصان پہنچا جس کے پیش نظر ذمہ دار افراد کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جا رہی ہے۔
ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے احکامات پر پولیس نے مقدمات کی تفتیش شروع کر دی ہے اور شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں تاکہ ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مہاجرین نشستوں پر مذاکرات،عوامی ایکشن کمیٹی کا رویہ مثبت رہا،چوہدری یٰسین
ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ جنگلات قومی اثاثہ ہیں اور ان کو نقصان پہنچانے والوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔
شہریوں سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات کی فوری اطلاع متعلقہ اداروں کو دیں اور ماحول کے تحفظ کے لیے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جنگلات کے تحفظ اور ماحولیاتی آلودگی کی روک تھام کے لیے ایسے عناصر کے خلاف کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔




