مہاجرین نشستوں پر مذاکرات،عوامی ایکشن کمیٹی کا رویہ مثبت رہا،چوہدری یٰسین

مظفرآباد( کشمیر ڈیجیٹل)صدرپاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر چوہدری محمدیٰسین نے کہا ہے کہ جب مذاکراتی عمل آگے بڑھتا ہے تو اچھے نتائج بھی نکل آتے ہیں مذاکرات بہترین ماحول میں ہوئے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:گرمی سے ستائے سیاحوں کا وادیٔ نیلم پر دھاوا؛ مقامی لوگوں نے گھروں کے دروازے بھی کھول دیے

عوامی ایکشن کمیٹی کا رویہ بھی مثبت ہے اور کسی جانب سے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ نہیں کیا گیا دونوں جانب سے مسئلہ حل کرنے کی خواہش نظر آتی ہے اور انشاءاللہ مثبت حل نکلے گا۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری یٰسین کا کہنا تھا کہ کچھ ایسی پیچیدگیاں ہیں جن کا قانونی و آئینی حل نکالنا ہے حکومت پاکستان اور حکومت آزادکشمیر سنجیدگی اور برد باری سے حل چاہتی ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آئندہ ہفتے انتخابی شیڈول کا باضابطہ اعلان کر دیا جائے گا،سید نظیرالحسن گیلانی

انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف وزراء رانا ثناء اللہ احسن اقبال سابق وزیر قمرالزماں کائرہ وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور جیسے لوگ کمیٹی میں شامل ہیں اس لئےاچھی امید رکھنی چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ حل طلب مطالبات بھی حل ہو جائیں گے انہوں نے کہا کہ یہ کسی کی ہار کسی کی جیت کا معاملہ نہیں ریاست کا معاملہ ہے اور دونوں جانب سے سنجیدگی کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے

صدر پیپلز پارٹی آزاد کشمیر نے کہا کہ بعض معاملات میں آئینی اور قانونی پیچیدگیاں موجود ہیں جن کا حل قانون اور آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے نکالنا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان اور حکومت آزاد کشمیر دونوں سنجیدگی، تحمل اور بردباری کے ساتھ اس معاملے کا حل تلاش کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

چوہدری محمد یٰسین نے زور دے کر کہا کہ یہ معاملہ کسی کی جیت یا ہار کا نہیں بلکہ ریاست اور عوام کے مفاد کا معاملہ ہے۔۔
اس لیے تمام فریقین ذمہ داری اور سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں تاکہ ایک متفقہ اور پائیدار حل تک پہنچا جا سکے۔