امریکی جارحیت کیخلاف انگلیاں ٹریگر پر،مسلح افواج تیار ہے: محسن رضائی

تہران(کشمیر ڈیجیٹل)ایران کے سپریم لیڈر کے مشیر محسن رضائی نے کہا ہے کہ چوتھی جنگ کیلئے ہماری انگلیاں ٹریگر پر ہیں۔۔

تاہم ایرانی حکام مذاکرات کے ذریعے ایرانی قوم کے حقوق کے حصول کیلئے بھی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

محسن رضائی کا کہنا تھا کہ موجودہ مذاکرات حتمی مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں اور انہیں امید ہے کہ گزشتہ 47 برسوں کی جدوجہد ایک ایسے نتیجے پر پہنچے گی جو ایران کیلئے آئندہ 50 سال تک سلامتی اور استحکام کی ضمانت بنے گا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:الیکشن کمیشن:جمعیت علماء اسلام جموں وکشمیر اور نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی رجسٹرڈ

محسن رضائی نے خطے کی موجودہ حساس صورتحال پر کہا ہے کہ کسی بھی ممکنہ جارحیت کے جواب کے لیے ہماری انگلیاں ٹریگر پر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل کی جارحیت کے بعد ایران نے اپنے دشمنوں اور ان کے اتحادیوں کے لیے آبنائے ہرمز بند کردی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:حویلی :گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول ہوتر بالا کی نئی عمارت مکمل

محسن رضائی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ کو خبردار کیا کہ اگر امریکا خلیج میں داخل ہوا تو شدید اور دردناک جواب دیا جائے گا اور امریکی بحریہ ناکہ بندی کو بھی مکمل طور پر توڑ دیا جائے گا

ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر محسن رضائی نے امریکی قیادت کو خبردار کیا ہے کہ اگر واشنگٹن نے خطے میں اپنی عسکری کارروائیاں جاری رکھیں تو امریکی افواج کو شکست کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر محسن رضائی کا کہنا تھا کہ امریکا کے صدر، وزیر جنگ اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف میں ایک بات مشترک ہے، وہ اپنے وہم کو کامیابی کے طور پر پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران کی طاقتور مسلح افواج تیار کھڑی ہیں، امریکی افواج کے لیے جو کچھ منتظر ہے وہ نار منڈی یا سسلی جیسا نہیں بلکہ طبس اور اصفہان جیسا ہوگا۔ وہم میں نہ رہیں۔

دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ایران آبنائے ہرمز میں مجرمانہ اقدامات کررہا ہے، کوئی ملک اس کو کنٹرول نہیں کرسکتا۔

واشنگٹن میں ایک پریس بریفنگ کے دوران ان کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز میں مختلف ممالک کے پھنسے ہوئے بحری جہازوں کے عملے کی زندگیوں کو خطرہ ہے، خلیج فارس میں پھنسے 23ہزار افراد کو ریسکیو کرنے کیلئے ٹرمپ نے پروجیکٹ فریڈم کا اعلان کیا۔