الیکشن کمیشن:جمعیت علماء اسلام جموں وکشمیر اور نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی رجسٹرڈ

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل) آزاد جموں وکشمیر الیکشن کمیشن نے جمعیت علماء اسلام جموں وکشمیر اور نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی آزادجموں وکشمیر کوبطور سیاسی جماعت رجسٹرڈ کر لیا۔

الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی تعداد 16 ہو گئی۔ ترجمان آزاد جموں وکشمیر الیکشن کمیشن کے مطابق سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم فیصل راٹھور سےسابق مشیر سردار امجد یوسف کی اہم ملاقات،الیکشن معاملات پر تبادلہ خیال

ترجمان کے مطابق آزادکشمیر الیکشن کمیشن نے دستاویزات مکمل ہونے پر دو مزید سیاسی جماعتوں جمعیت علماء اسلام جموں وکشمیر اور نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی آزادجموں وکشمیر کو رجسٹرڈ کر لیا۔

قبل ازیں الیکشن کمیشن کے ایکشن پلان کے مطابق سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن کیلئے 30 مئی 2026 آخری تاریخ مقرر کی گئی تھی اب سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن کا عمل 10 جون 2026 تک جاری رہے گا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:حویلی :گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول ہوتر بالا کی نئی عمارت مکمل

تاہم مزید سیاسی جماعتوں کو قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے رجسٹریشن کا موقع فراہم کرنے کے پیش نظر اس مدت میں 10 ایام کی توسیع کر دی گئی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق آزاد جموں وکشمیر الیکشنز ایکٹ 2020 کے تحت مقررہ شرائط اور قانونی معیار پر پورا اترنے والی سیاسی جماعتیں درخواستیں جمع کروا سکتی ہیں۔

اپنی درخواستیں مطلوبہ دستاویزات کے ہمراہ 10 جون 2026 تک آزاد جموں وکشمیر الیکشن کمیشن میں جمع کروا سکتی ہیں۔ الیکشن کمیشن آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابی عمل کے انعقاد کیلئے تمام قانونی تقاضے بر وقت مکمل کرنے اور انتخابی نظام کو مزید مضبوط و مؤثر بنانے کیلئے پرعزم ہے۔