پی ٹی اے :رات گئے سمز فروخت پر پابندی ،خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کا عندیہ

پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی نے پاکستان میں غیرقانونی موبائل سمز کی رات کے وقت فروخت پر پابندی عائد کردی۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی اے نے غیر قانونی طور پر موبائل سمیوں کی روک تھام کیلئے اہم اقدامات اٹھا لئے رات 12 بجے سے صبح 6 بجے تک فروخت پر پابندی عائد کردی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:جمعیت علماء جموں وکشمیر نے مسلم لیگ ن سے ہاتھ ملا لیا،انتخابی اتحاد کا اعلان

پاکستان ٹیلی کمیونیکشن کی جانب سے تمام موبائل کمپنیوں، فرنچائزز اور ریٹیلرز کو ہدایات پر فوری عملدرآمد کا حکم دے دیا گیا ہے۔

ترجمان پی ٹی اے کے مطابق رات گئے سمز فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر:پنجاب حکومت کے تعاون سے سیف سٹی پراجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ

پی ٹی اے نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ صرف مجاز مراکز سے مقررہ اوقات میں موبائل سمز خریدیں اور بائیومیٹرک تصدیق کے بغیر کسی بھی موبائل سم کی ایکٹیویشن نہ کی جائے۔

پی ٹی اے نے غیر قانونی سمز سے متعلق شکایات کیلئے شہریوں کو ہیلپ لائن پر رابطہ کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

اتھارٹی نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ صرف مجاز مراکز سے مقررہ اوقات کے اندر ہی سم کارڈ حاصل کریں اور سم کی ایکٹیویشن سے قبل بائیو میٹرک تصدیق کو لازمی مکمل کریں۔

پی ٹی اے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کہیں بھی ان ہدایات کی خلاف ورزی دیکھی جائے تو فوری طور پر پی ٹی اے کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم، موبائل ایپ یا ٹول فری نمبر کے ذریعے اطلاع دی جائے۔

یہ اقدام صارفین کے مفادات کے تحفظ، سموں کے غلط استعمال کی روک تھام اور ملک میں محفوظ و شفاف ٹیلی کام ماحول کے قیام کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔