دورہ چین پر موجود امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ چینی صدر شی جن پنگ نے آبنائے ہرمز کھولنے میں مدد کی پیشکش کی ہے۔
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹی وی انٹرویو میں بتایا کہ چینی صدر نے کہا ہے کہ اگر ایران معاملے پر کوئی مدد کرسکتےہیں تو وہ تیارہیں، چین بہت سا تیل ایران سے خریدتا ہے اور وہ ایسا کرتا رہنا چاہےگا۔
یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ کی ملاقات، عالمی سطح پر استحکام ہمارا مشترکہ ہدف ہے، چینی صدر
ٹرمپ نے کہا کہ چین آبنائے ہرمز کھلا ہوا دیکھنا چاہتا ہے، چینی صدر ایران اور امریکا کےدرمیان معاہدہ ہوتا دیکھنا چاہیں گے۔
امریکی صدر نے کہاکہ چین ایران کو فوجی سازوسامان نہیں دے گا،چین نے 200 بوئنگ جیٹس آرڈرکرنےپراتفاق کیا ہے۔
اس سے قبل بیجنگ کے گریٹ ہال آف پیپل میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعزاز میں عشائیے سے خطاب کے دوران چینی صدر شی جن پنگ نے امریکا کو ایک بار پھر شراکت داری کی پیش کش کرتے ہوئے دو طرفہ احترام پر مبنی تعلقات کو امریکا اور چین کے درمیان اہم قراردیا۔
چینی صدر نے کہا کہ امریکا اور چین دو عظیم قومیں ہیں ، چین اور امریکا کو حریف نہیں ، پارٹنر ہونا چاہیے ، امریکا کو دوبارہ عظیم بنانے کا صدر ٹرمپ کا سلوگن چینی ترقی کے ساتھ ہم آہنگ ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پانڈا بانڈ پر 5گنا زائد کی پیشکشیں موصول،پاکستان نے چین میں اجراء کیوں کیا؟
چینی صدرنے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا وارننگ دی کہ تائیوان کا معاملہ پر دونوں ممالک میں تصادم بھی ہوسکتا ہے دو دونوں ممالک سمیت دنیا بھر کیلئے نقصان دہ ہوگا۔




