موٹرسائیکل سواروں کیلئے خوشخبری،پنجاب حکومت نے ٹرانسفر فیس ختم کردی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب بھر کے موٹر سائیکل سواروں کیلئے بڑے ریلیف پیکیج کا اعلان کرتے ہوئے ایندھن کی قیمتوں میں ریلیف فراہم کرنے کیلئے 150 سی سی تک کی موٹر سائیکلوں کی ٹرانسفر فیس ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے یہ اعلان سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کیا، جسے شہریوں خصوصاً نوجوانوں اور متوسط طبقے کیلئے بڑی خوشخبری قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: موٹرسائیکل سواروں اور ٹرانسپورٹرز کی سبسڈی میں ایک ماہ توسیع

پنجاب حکومت کی جانب سے اپریل اور مئی 2026 کے دوران موٹر سائیکل سواروں کیلئے متعدد سہولیات اور خصوصی پیکیجز متعارف کرائے گئے ہیں جن کا مقصد عوام کو معاشی ریلیف دینا اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو بہتر بنانا ہے۔

اعلامیے کے مطابق رجسٹرڈ موٹر سائیکل مالکان کو ماہانہ 20 لیٹر تک پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی، جس سے لاکھوں شہریوں کو براہِ راست فائدہ پہنچنے کی توقع ہے۔

اس کے علاوہ  موٹر سائیکل ٹرانسفر فیس، ایڈیشنل رجسٹریشن مارک فیس اور اسمارٹ کارڈ فیس بھی مکمل طور پر معاف کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سوزوکی 150موٹرسائیکل صرف 9550 روپے ماہانہ میں ،کمپنی نے بڑی آفر لگا دی

حکومت کی جانب سے سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ کار بھی آسان بنایا گیا ہے۔ شہری مریم کو بتائیںایپ، ہیلپ لائن 1000 یا سرکاری ویب پورٹل کے ذریعے درخواست دے سکتے ہیں۔

حکومتی ذرائع کے مطابق اس اقدام کا مقصد مہنگائی سے متاثرہ شہریوں کو فوری ریلیف فراہم کرنا اور ٹرانسپورٹ کے اخراجات میں کمی لانا ہے۔

Scroll to Top