منتخب

عبدالقیوم نیازی کے فرزند ضرار قیوم تیسری مرتبہ سنٹرل لندن سے کونسلر منتخب

مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل) پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر اور سابق وزیراعظم سردارعبدالقیوم نیازی کے فرزند سردار ضرار قیوم ایک بار پھر بلدیاتی سیاست میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں ۔ وہ تیسری مرتبہ سنٹرل لندن سے کونسلر منتخب ہو گئے ہیں ۔

ذرائع کے مطابق سردار ضرار قیوم نے اپنے حلقہ انتخاب میں بھرپور انتخابی مہم چلائی اور مقامی کمیونٹی سے مسلسل رابطے میں رہے ۔ ان کی انتخابی مہم میں ترقیاتی منصوبوں، کمیونٹی خدمات اور عوامی مسائل کے حل کو مرکزی حیثیت حاصل رہی ۔

ووٹرز نے ایک بار پھر ان پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں بھاری اکثریت سے کامیاب بنایا ۔ ان کی اس کامیابی کے بعد سیاسی و سماجی حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سردارعبدالقیوم نیازی کو دھچکا،عباسپور کی سیاسی فضا تبدیل،احمد رشید ساگر مسلم لیگ ن میں شامل

قریبی عزیزوں، دوستوں اور سیاسی رہنماؤں نے انہیں تیسری مرتبہ کونسلر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔

مختلف شخصیات کا کہنا ہے کہ سردار ضرار قیوم کی مسلسل کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ اپنے حلقے کے عوامی مسائل کو سنجیدگی سے لیتے ہیں اور عملی طور پر ان کے حل کے لیے کردار ادا کرتے ہیں ۔

مقامی ذرائع کے مطابق سردار ضرار قیوم اپنی سابقہ ادوار میں بھی کمیونٹی کی بہتری، نوجوانوں کیلئے مواقع اور بلدیاتی سطح پر خدمات کی فراہمی کے حوالے سے فعال کردار ادا کرتے رہے ہیں۔ ان کی دوبارہ کامیابی کو ان کی سابقہ کارکردگی کا تسلسل قرار دیا جا رہا ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آئندہ انتخابات میں بڑا سرپرائز دیں گے : سردارعبدالقیوم نیازی کا دعویٰ

سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ سنٹرل لندن میں مسلسل تیسری مرتبہ کونسلر منتخب ہونا نہ صرف ایک بڑی کامیابی ہے بلکہ یہ اس بات کی بھی علامت ہے کہ وہ اپنی کمیونٹی میں ایک مضبوط اور مؤثر سیاسی شخصیت کے طور پر اپنی جگہ بنا چکے ہیں ۔

Scroll to Top