اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز نے گلگت بلتستان کے عام انتخابات میں حصہ لینے کیلئے21حلقوں کے ٹکٹ ہولڈرز کے ناموں کا اعلان کردیا ہے جبکہ3حلقوں میں امیدواروں کا اعلان ابھی نہیں کیا گیااور کئی اہم امیدواروں کو نظر انداز بھی کیا گیا ہے۔
پیپلزپارٹی نے جن 3 حلقوں میں امیدواروں کا اعلان نہیں کیا ان میں جی بی ایل اے14استور 2،جی بی ایل اے18دیامر4اور جی بی ایل 23خپلو شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان الیکشن، 6 نامور اسمبلی امیدوار نااہل قرار،3 اہل قرار
ذرائع کے مطابق جی بی ایل اے14ستور میں امیدوار زیادہ ہونے کی وجہ سے اعلان نہیں کیا گیا ہے کیونکہ یہاں سے وزیر تاجور، عباس موسوی،ڈاکٹرمظفر، شمس الدین امیدوار ہیں جن میں سے کسی ایک کا فیصلہ قیادت نہیں کرسکی ہے،خپلو سے سابق وزیر عبدالحمید سمیت دیگر امیدوار شامل ہیں وہاں بھی فیصلہ نہیں ہوسکا۔
ایل اے 7 اسکردو ایک میں ٹکٹ کا سب سے بڑا تنازع تھا جہاں گورنر سید مہدی شاہ کا بیٹا توقیر مہدی،گونر مہدی شاہ کا ہی بھانجا بشارت ظہیر اور ڈاکٹر شریف امیدوار تھے لیکن یہاں گورنر کا بیٹا ٹکٹ لینے میں کامیاب ہو گیا ہے۔
بشارت ظہیر نے گزشتہ دنوں چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات بھی کی تھی اس کے باوجود بات نہیں بن سکی، پی پی قیادت نے ایل اے11کھرمنگ سے سابق سپیکر وسینئر وزیرامجد زیدی کو نظر انداز کرکے ن لیگ سے شامل ہونیوالے اقبال حسن کو ٹکٹ جاری کیا ہے۔
گلگت بلتستان اسمبلی کا ایوان 33 ارکان پر مشتمل ہیں جس میں 24 نشستوں پر براہ راست الیکشن ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ خواتین کی 6 مخصوص نشستیں ہیں جبکہ 3 نشستیں ٹیکنوکریٹس کے لیے مختص ہیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز نے جی بی ایل اے ایک گلگت سے پارٹی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ کو ٹکٹ جاری جاری کیا ہے جبکہ ایل اے 2 گلگت سے جمیل احمد اور ایل اے 3 گلگت سے آفتاب حیدر کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:گلگت بلتستان الیکشن،ن لیگ کے درجن سے زائد امیدواروں کے ٹکٹ فائنل
اسی طرح ایل اے 4 نگر ایک سے محمد علی اختر، ایل اے 5 نگر 2 سے ذوالفقار علی مراد، ایل اے 6 ہنزہ سے کرنل (ر) امتیاز الحق کو ٹکٹ جاری کئے گئے ہیں۔
پیپلز پارٹی نے ایل اے 7 اسکردو ایک سے گورنر سید مہدی شاہ کے بیٹے توقیر مہدی شاہ، ایل اے 8 اسکردو 2 سے سید محمد علی شاہ، ایل اے 9 اسکردو 3 سے فدا محمد ناشاد اور ایل اے 10 اسکردو 4 سے راجا ناصر علی خان کو امیدوار نامزد کیا ہے۔
اسی طرح ایل اے 11 کھرمنگ سے اقبال حسن، ایل اے 12 شگر سے عمران ندیم، ایل اے 13 استور ایک سے میجر (ر) فہد حنیف خان کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔
ایل اے 15 دیامر ایک سے بشیر احمد خان، ایل اے 16 دیامر 2 سے عطااللہ شاہ، ایل اے 17 دیامر 3 سے محمد نسیم کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔
پیپلز پارٹی نے ایل اے 19 غذر ایک سے پیر سید جلال علی شاہ، ایل اے 20 غذر 2 سے نظیر احمد اور ایل اے 21 غذر 3 سے محمد ایوب شاہ کو امیدوار نامزد کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:گلگت بلتستان الیکشن :پولنگ 7 جون کو ہوگی،چیف الیکشن کمشنر شہبازخان
پیپلز پارٹی نے ایل اے 22 گانچھے ایک سے ڈاکٹر عاشق حسین، اور ایل اے 24 گانچھے 3 سے انجینئرمحمد اسماعیل کو ٹکٹ جاری کیے ہیں۔
پیپلزپارٹی نے مخصوص اور ٹیکنوکریٹس نشستوں کیلئے بھی امیدواروں کا اعلان کیا ہے ، خواتین میں کلثوم جہانگیر،سابق ڈپٹی سپیکر سعدیہ دانش ،صبیحہ جبیّن مقدم،خدیجہ اکبر،فہمیدہ شاہین،پروین بانو،سعیدہ مغل،ذریش فاطمہ شامل ہیں جبکہ ٹیکنوکریٹس کی مخصوص نشستوں کے لیے ڈاکٹر شرافت استوری،علی مدد شیر،نیاز علی اور مومن جان شامل ہیں۔




