مظفرآباد: کرکٹ سٹیڈیم نڑول میں تقریب کے لیے خصوصی ٹریفک پلان جاری

مظفرآباد کی ٹریفک پولیس نے 6 مئی 2026 کو کرکٹ سٹیڈیم نڑول میں آپریشن بنیان مرصوص کی سالانہ تقریب کے موقع پر شہریوں کے لیے ایک جامع ٹریفک پلان کا اعلان کیا ہے۔

اس پلان کے تحت شام 6:00 بجے سے رات 11:00 بجے تک زیرو پوائنٹ سے ائیرپورٹ روڈ تک ون وے ٹریفک کی اجازت ہوگی، جبکہ کرکٹ سٹیڈیم کی جانب گاڑیوں کے داخلے پر مکمل پابندی عائد رہے گی۔ ائیرپورٹ کی سمت سے آنے والی تمام گاڑیوں کو روانی لنک روڈ کے ذریعے سرینگر ہائی وے کی طرف موڑ دیا جائے گا تاکہ شہر میں ٹریفک کا بہاؤ متاثر نہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ؛ فی تولہ 4 لاکھ 88 ہزار سے تجاوز کر گیا

تقریب میں آنے والے شرکاء کے لیے پارکنگ کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں، جس کے تحت گاڑیاں طارق آباد بائی پاس روڈ، پیر چناسی روڈ، ائیرپورٹ روڈ مانکپیاں اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر کمپلیکس کے احاطے میں پارک کی جا سکیں گی۔

مزید پڑھیں: معرکہ حق کی پہلی سالگرہ، نڑول اسٹیڈیم میں رنگا رنگ جشن کی تیاری، نامور گلوکاروں کی پرفارمنس

پارکنگ کے بعد شہری ہاکی سٹیڈیم کے قریب واقع گیٹ سے پیدل سٹیڈیم میں داخل ہو سکیں گے۔ اس کے علاوہ فیملیز کی سہولت کے لیے نیو وزیراعظم ہاؤس کے اندر پارکنگ کی جگہ مخصوص کی گئی ہے، جہاں سے وہ پیدل سٹیڈیم کی جانب جا سکیں گی۔

Scroll to Top