وادی لیپا، طوفانی برفباری نے تباہی مچادی، متعدد مکان زمین بوس، متاثرین مسیحا کے منتظر

وادی لیپہ(کشمیر ڈیجیٹل) برف باری نے ہرطرف تباہی مچا کر رکھ دی عوام نے سول نافرمانی کی تحریک چلانے کا عندیہ دیدیا شدید برف باری کے باعث نظام زندگی درہم برہم ہو کر رہ گیا ۔وادی لیپہ کے متعدد مکانات برف باری کے باعث تباہ ہوچکے ۔

حکومت کی جانب سے کسی قسم کی کوئی توجہ دی جارہی ہے نہ ہی تحصیل انتظامیہ متاثرین کی داد رسی کیلئے تین دن گزرنے کے باوجود پہنچ سکی۔ پاک فوج کی ٹیم متاثرین کی امدادی کارروائیوں میں مصروف علاقہ مکین پھٹ پڑے۔ عوام نے مطالبہ کیا ہے متاثرین کی داد رسی کی جائے تاکہ بروقت انکا نظام زندگی بحال ہو سکے۔

محکمہ شاہرات کی جانب سے سڑک کی بحالی کے لیے برف ہٹانے کا کام مسلسل جاری ہے، تاہم موٹی برف کی تہہ اور کئی مقامات پر برفانی تودے گرنے کی وجہ سے کام میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

وادی لیپہ کے عوام کو درپیش مشکلات کو دیکھتے ہوئے پاک فوج بھی سڑک کھولنے کے آپریشن میں بھرپور تعاون کر رہی ہے۔ اس وقت پاک فوج کی بھاری مشینری بھی ریشیاں-لیپہ روڈ پر برف صاف کرنے میں مصروف ہے تاکہ جلد از جلد وادی کا زمینی رابطہ بحال ہو سکے۔

عوامی حلقوں نے پاک فوج اور محکمہ شاہرات کی مشترکہ کاوشوں کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وادی لیپہ کے عوام کی مشکلات کے پیش نظر اس اہم شاہراہ کو جلد کھول دیا جائے گا۔

طویل خشک سالی کے بعد مارچ میں شروع ہونی والی شدید برفباری نے ڈیڑھ لاکھ سے زائد آبادی کو محصور کردیادوسری طرف شاہراہِ نیلم شاردا تا تاؤبٹ سرگن اور شونٹھر ویلی سمیت تا حال بند ہیں۔

شدید برفباری برفانی تودے گرے،جس باعث مقامی آبادی مشکلات کاشکار رہی۔حکومتی مشینری نے شاہراہِ نیلم کی بحالی شروع کر رکھی ہے بدھ کو شاردا سے تاؤبٹ سڑک کی مختلف مقامات سے بحالی شروع کی جارہی ہے شاردا ،کیل،گریس سے محکمہ شاہرات نے برفباری سے بند سڑک کھولنے کا کام شروع ہوگا
وادی لیپا،برف ہٹانے کا کام دوسرے روز بھی جاری، اہم سیکٹرز میں پیشرفت،سڑک بحالی کل متوقع

Scroll to Top