قیوم نیازی

15لوگوں کا نااہل گروپ احتجاج کررہا ،یہ عمران خان کے نافرمان ہیں، قیوم نیازی

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر سردار عبدالقیوم نیازی نے کہا ہے کہ بیرسٹر گوہر کے گھر کے باہر احتجاج کرنے والے لوگ عمران خان کے نافرمان ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےسردار عبدالقیوم نیازی نے کہا کہ ان میں کچھ ایسے لوگ بھی ہیں جنہوں نے اپنی ذمہ داریاں چھوڑ دی ہیں، یہ ناراض لوگوں کا ایک گروہ ہے جو کبھی کسی دفتر کے باہر بیٹھ جاتا ہے اور کبھی کسی کے گھر کے سامنے احتجاج کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی آزادکشمیر کے عہدیداروں، کارکن کا بیرسٹر گوہر کی رہائشگاہ کے قریب شدید احتجاج

انہوں نے کہا کہ پارلیمانی بورڈ میرٹ پر بنا ہے ، یہ میرٹ پر نہیں آتے ہیں، یہ ناراض لوگوں کا گروپ ہے، یہ سیاسی طور پر ایکٹو نہیں ہیں، صرف باتیں کررہے ہیں، 10سے15لوگ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ منانا ان لوگوں کو ہوتا جن سے کچھ کام لینا ہوتا ہے، یہ مرکز کا کام ہے کہ اگر وہ اہل ہیں تو مرکز تنظیم میں لے لے، یہ نااہل لوگ ہیں، مرکز نے دیکھا ہے کہ یہ اس قابل نہیں کہ انہیں عہدے دیئے جائیں۔

یاد رہے کہ آزادکشمیر میں قائم کئے گئے پارلیمانی بورڈ کیخلاف پی ٹی آئی کے بانی رہنمائوں اور کارکنوں نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی رہائشگاہ کے باہر احتجاج کیا اور شدید نعرے بازی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی رہنما مقبول گجر نے بطور ممبر اسمبلی دوبارہ حلف اٹھا لیا

پی ٹی آئی کے نظریاتی کارکنوں کا کہنا ہے پارلیمانی بورڈ میںتمام وہ لوگ شامل ہیں جو مسلم کانفرنس چھوڑ کر یا کوئی اور پارٹی چھوڑ کر شامل ہوئے ہیں، کسی بنیادی کارکن کو جگہ نہیں دی گئی۔

سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق آزاد کشمیر میں الیکشن سے قبل پی ٹی آئی تقسیم کا شکار ہےجس سے الیکشن میں شدید نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔

Scroll to Top