آزاد کشمیر الیکشن کمیشن کا بڑا اقدام، شفاف ووٹر لسٹوں کی تیاری کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل

مظفرآباد: آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے شفاف، درست اور عوام دوست ووٹر لسٹوں کی تیاری کو یقینی بنانے کے لیے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

یہ کمیٹی ابتدائی انتخابی فہرستوں میں نئے ووٹوں کے اندراج، غیر ضروری ناموں کے اخراج اور کوائف کی درستگی کے عمل کو مزید مؤثر اور سہل بنائے گی۔ کمیٹی آزاد کشمیر کے مختلف اضلاع میں کام کرتے ہوئے اس بات کو یقینی بنائے گی کہ ہر اہل شہری کا ووٹ درست مقام پر درج ہو اور کوئی بھی ووٹر اپنے اس بنیادی حق سے محروم نہ رہے۔

یہ بھی پڑھیں: مظفرآباد میں الیکشن ڈیسک قائم؛ ضلعی انتظامیہ کی ہفتہ وار چھٹیاں منسوخ

الیکشن کمیشن کے حکام نے عوام سے بھرپور اپیل کی ہے کہ وہ جاری کردہ فہرستوں کا خود جائزہ لیں اور کسی بھی غلطی کی صورت میں بروقت اپنی معلومات کی تصحیح کروائیں تاکہ مستقبل کے انتخابی عمل کو مکمل طور پر شفاف بنایا جا سکے۔

مزید پڑھیں: پاکستان کی کامیاب ثالثی، امریکا نے ضبط شدہ ایرانی جہاز عملے سمیت پاکستان کے حوالے کر دیا