پولیس

مظفرآباد میں اسسٹنٹ کمشنر کے نام پر پولیس اہلکاروں سے بڑا فراڈ بے نقاب

مظفرآبا دمیں دکاندار نے حاضر دماغی سےاسسٹنٹ کمشنر مظفرآباد کے نام پر پولیس اہلکاروں کوبڑے سکیم سے بچا لیا۔

تھانہ پولیس صدر کے اہلکارکے مطابق اسے نامعلوم نمبر سے کال کی گئی اور کال کرنے والے نے اپنا تعارف اسسٹنٹ کمشنر غلام محی الدین گیلانی کے طور پر کروایا اور کہا کہ کسی بھی ایزی پیسہ شاپ پر جا کر بات کروائو ۔

یہ بھی پڑھیں:نیا خطرناک فراڈ،ایک غلطی سے موبائل کی سب تصاویر ڈیلیٹ ہو جائیں گی!

اہلکار رات کوتھانے کی گاڑی لے کر بانڈی سما ںکے مقام پر جب ایزی پیسہ شاپ پر پہنچے تو دکاندار سے بات کروانے پر کال پر موجود شخص نے دکاندار کو 50ہزار روپے بھیجنے کا کہا تاہم دکاندار نے معاملہ کو بھانپ لیااور سارے سکیم کی ویڈیو بھی بنالی۔

دکاندار سے گفتگو پر سکیم کرنے والے شخص نے بتایا کہ ایزی پیسہ پر افتخار نام آئے گاچیک کرو، اس پر 50ہزار بھیجو جس پر دکاندار نے انٹرنیٹ سروس کا مسئلہ بتایااور ٹالنے کی کوشش کی۔

سکیم کرنیوالا شخص پولیس اہلکار کو زور دیتا رہا کہ کسی اور دکان سے جا کر فوری ایزی پیسہ کروائو، پریشان اہلکار سر سر کہتے ہوئے یہ کہتا کہ دو دکانیں بند ملی ہیں، بس ایک ہی دکان کھلی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بیچارے پولیس اہلکار جو عام لوگوں کو تو ڈرا کر رکھتے ہیں وہ اسسٹنٹ کمشنر کی کال پر کس قدر پریشان ہیں اور کانپ رہے ہیں۔

دکاندار نے پولیس اہلکار کو بتایا کہ یہ سکیم کیا جارہا ہے۔آخرمیں سکیم کرنیوالے شخص نے پولیس اہلکار کو کہا کہ دفتر آجائو ، دکاندار نے بھی کہا میں بھی آجاتا ہوںآپ سےچائے قہوہ پی لیں گےجس پرسکیم کرنیوالے شخص نے کال کاٹ دی اور یوں پولیس اہلکاڑ بڑے سکیم سے بچ گئے۔

یہ بھی پڑھیں:مفت موبائل فون سم کی آڑ میں بڑا فراڈ بے نقاب، پی ٹی اے کا انتباہ جاری

ذرائع کے مطابق اس سے قبل بھی اسسٹنٹ کمشنر غلام محی الدین کا نام استعمال کر کے پولیس اہلکاروں کے ذریعے مظفرآباد کے مختلف ایزی پیسہ دکانداروں سے ہزاروں روپے ہتھیا لیے گئے تھےتاہم اس بار حاضر دماغی سے دکاندار نے بڑے فراڈ کو بے نقاب کر دیاہے۔