بمبئی (ویب ڈیسک) بمبئی کے شہر بھنڈی بازار میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک ہی خاندان کے چار افراد چند گھنٹوں کے اندرہی جاں بحق ہوگئے
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ہفتے کی شب 40 سالہ تاجر عبداللہ قادر نے اپنے اہل خانہ اور قریبی رشتہ داروں کے ساتھ بریانی اور پلاؤ کھایا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آئین کے مطابق مہاجرین کے تمام حقوق بحال ہیں ،وزیراعظم راجہ فیصل راٹھور
رات ساڑھے دس بجے تک سب کچھ نارمل تھا۔ عبداللہ اپنی اہلیہ 35 سالہ نسرین ، 16 سالہ بڑی بیٹی عائشہ اور 13 سال کی چھوٹی بیٹی زینب کے ہمراہ گھر آ گئے۔ دعوت کے بعد رشتہ دار اپنے گھروں کو چلے گئے
رات ایک بجے گھر کے افراد نے ڈیزرٹ کے طور پر تربوز کھایا اتوار کی صبح 5 بجے کے قریب خاندان کے چاروں افراد کی طبیعت اچانک بگڑ گئی، انہیں شدید الٹیاں اوردست شروع ہو گئے۔
حالت غیر ہونے پر انہیں مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جہاں ایک ایک کرکے چاروں افراد دم توڑ گئے۔سب سے پہلے زینب انتقال کر گئیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:یواے ای کا تیل پیدا کرنیوالے ممالک کی تنظیم اوپیک چھوڑنے کا اعلان
چند گھنٹوں بعد ماں نسرین اور بڑی بیٹی عائشہ بھی علاج کے دوران چل بسیں۔گھر کا سربراہ عبداللہ، جو اپنی آنکھوں کے سامنے خاندان کو اجڑتا دیکھ رہا تھا، رات کو دم توڑ گیا۔
افسوسناک واقعے نے طبی ماہرین کو چکرا کر رکھ دیا ہے۔ڈاکٹرز کے مطابق مریضوں کی حالت انتہائی تشویشناک تھی اور ان میں شدید ڈی ہائیڈریشن اور کمزوری پائی گئی۔
ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ صرف باسی تربوز کھانے سے اتنے کم وقت میں چار اموات ہونا ’ناقابل یقین‘ ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پراسرار کھائی: زمین کے نیچے چھپی قدیم اورخفیہ دنیا‘ آ باد ہونے کا انکشاف
رپورٹس کے مطابق ڈاکٹرز کو شبہ ہے کہ تربوز میں شاید کوئی انتہائی زہریلا مادہ یا ملاوٹ شامل تھی جس نے گردوں پر براہِ راست اثر کیا۔
پولیس نے گھر سے آدھا کھایا ہوا تربوز قبضے میں لے کر لیبارٹری بھیج دیا جبکہ لاشوں کا پوسٹ مارٹم بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔
فارنزک ٹیمیں اس بات کا تعین کر رہی ہیں کہ آیا یہ محض فوڈ پوائزننگ تھی یا اس کے پیچھے کوئی اور سنگین وجہ موجود ہے۔پولیس نے حادثاتی موت کا مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی شروع کر دی




