نیلم ویلی(کشمیر ڈیجیٹل )مسلم کانفرنس کے مرکزی رہنما عابد افضل بٹ نے اپر نیلم ویلی کا دورہ کیا۔ جہاں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے دونوں رہنمائوں کا اپر نیلم سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔
عوام ہوشیار ہوجائیں اور پرچی کے ذریعے علاقے کی پسماندگی کا باعث بننے والے سیاستدانوں کو حلقے سے آوٹ کردیں ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:کشمیر بار کونسل کا سرکاری ونجی ملازمت کرنیوالے وکلاء کو انتباہ جاری
عابد افضل بٹ کا کہنا تھا کہ ان دونوں سیاستدانوں کا حلقہ نیلم ویلی سے کوئی سماجی رشتہ ہے نہ ان کا اپنا یہاں کوئی گھر ہے نہ یہاں کہ رہائشی ہیں ۔
عابد افضل بٹ کا مزید کہنا تھا کہ ان دونوں سیاستدانوں نے حلقہ نیلم ویلی کو چراگاہ بنا رکھی ہے ۔ ہر پانچ سال کے بعد الیکشن لڑنے آجاتےہیں اور الیکشن کے بعد غریب عوام کو پھر نظر نہیں آتے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:شاہ غلام قادرکی حکومتی تعلیمی پیکیج کیخلاف الیکشن کمیشن میں درخواست جمع
عابد افضل بٹ نے اپنے ویڈیو پیغام میں اپر نیلم کے عوام سے اپیل کی ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ آپ ان پردیسی لوگوں پر اعتماد کرنا چھوڑ دیں اور انہیں ووٹ دینے کے بجائے ایسے لوگوںکو منتخب کریں جو یہاں کے ہی رہنے والے ہوں اور عوامی مسائل کو سمجھتے ہوں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:جدید پٹریاٹ سسٹم تباہ،ایران کے 60سال پرانے طیاروں نے واشنگٹن کو ہلا کر رکھ دیا
حلقے کی عوام انہی دو سیاستدانوں کو متعدد بار آزما چکی ہے اب بہت ہوچکا ، ہر بار ووٹ لیکر عوام کو دھوکہ نہیں دیا جاسکتا۔ اب عوام اور نوجوان باشعور ہوچکے ہیں اور ان کے چنگل میں نہیں آنےوالے ۔ نوجوان اب اپنے حقوق کیلئے نکلیں ۔ بار بار انہیں ہی نہ آزمائیں ، نوجوان اب اپنے بازووں کو بھی آزماکر دیکھیں کہ ان کے بازوو ں میں کتنی طاقت ہے ۔




