باغ(کشمیر ڈیجیٹل)چیف الیکشن کمشنر ریٹائرڈ چیف جسٹس مصطفیٰ مغل نے کہا ہے الیکشن آئین میں درج طریقہ کار کے تحت ہوں گے ۔
خواتین الیکشن کے عمل میں بھرپور شرکت کریں جس حلقہ یا پولنگ اسٹیشن پر خواتین کو ووٹ کے استعمال سے روکا گیا وہاں کے الیکشن کو کالعدم قرار دے دیا جائے گا۔
خواتین کے الگ پولنگ بوتھ قائم کریں گے ۔تارکین وطن کے ووٹ کے اندراج کیلئے پاکستان میں کام جاری ہے اسی کو یہاں بھی فالو کریں گے۔
عوام حکومت سازی کے عمل میں شریک ہونے کیلئے اپنے ووٹ کے اندراج کو یقینی بنائیں۔ ووٹرز فہرستیں کل سے ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں آویزاں کی جا رہی ہیں اگر کسی کا ووٹ درج نہیں ہوا تو 7 مئی سے قبل اپنے ووٹ کا اندراج کروا لیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر پولیس کا کسی سیاسی جماعت یا مسلک سے کوئی تعلق نہیں،آئی جی لیاقت علی ملک
ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن باغ نے انتہائی اہم موضوعات پر سیمینار کا انعقاد کیا ہے جس پر انہیں مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی باغ کے زیر اہتمام ” ووٹ کا تقدس ، خواتین کی نمائندگی اور سیاسی کارکنان کے کردار” کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ،۔
مزید یہ بھی پڑھیں:لوکل فنڈز کیس: سپریم کورٹ آزاد کشمیر نے ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف حکمِ امتناعی کی استدعا مسترد کر دی
سیمینار کی صدارت صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن باغ سردار عبدالستار ایڈووکیٹ نے کی،۔۔
اپنے صدارتی خطبہ میں کہا کہ سیمینار کا مقصد آزاد کشمیر میں ووٹ کے تقدس سے عوام کو روشناس کروانے، انتخابی عمل میں خواتین کی زیادہ سے زیادہ شمولیت کو یقینی بنانے اور شفاف انتخابات کے انعقاد میں سیاسی کارکنوں کے کردار کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا ۔۔
ریاستی آئین میں درج طریقہ کار کے تحت آزادانہ منصفانہ اور غیر جانبدارانہ الیکشن کا انعقاد یقینی بنانے کی ضرورت ہے
سیمینار سے سینئر ممبر الیکشن کمیشن سید نظیر الحسن گیلانی ، سیکرٹری الیکشن کمیشن راجہ شکیل ،ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری عامر چغتائی ایڈووکیٹ ، یونیورسٹی آف باغ کی کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر طاہرہ بتول، معروف دانشور سردار اشتیاق حسین ، بار کونسل کے سابق وائس چیئرمین سردار طارق مسعود ایڈوکیٹ ، ممبر بار کونسل سردار امتیاز ایڈووکیٹ ، سابق صدر سردار اعظم حیدر ایڈوکیٹ، راجہ حفیظ الرحمن ایڈوکیٹ اور دیگر نے بھی خطاب کیا،۔۔
مقررین نے کہا عوام میں ووٹ کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے آگاہی سیشن رکھے جائیں ، خواتین کی بڑی تعداد آج بھی الیکشن کے عمل سے لاتعلق رہتی ہے،۔۔۔
خواتین کو انتخابی عمل میں زیادہ سے زیادہ شمولیت اختیار کرنے کی ترغیب دینے اور سیاسی کارکنان کے کردار کو اجاگر کرنے کیلئے عوام میں اگاہی مہیم کی ضرورت ہے ۔




