مسلم لیگ(ن) کے ٹکٹ کو جوتے کی نوک پر رکھتاہوں،چوہدری اخلاق

آزادکشمیر کے وزیر مال چوہدری محمد اخلاق نے مسلم لیگ(ن) پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں مسلم لیگ(ن) کے ٹکٹ کو جوتے کی نوک پر رکھتاہوں جس پر مسلم لیگی کارکنوںنے شدید ردعمل دیا ہے۔

کھوئیرٹہ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیرمال چوہدری محمد اخلاق نے کہا کہ میں کھری باتیں کرتا ہوں تولوگوں کو بری لگتی ہیں، خبریں چلوائی گئی ہیں کہ میں نے مسلم لیگ(ن)سے ٹکٹ کیلئے منتی کی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:تعلیمی پیکیج میں کمی پیشی کو دور کیا جائیگا،فیصل راٹھور

میں اصول پسند شخص ہوں اور 40سال بیرسٹرسلطان محمود کے ساتھ رہا ہوں ، اب مرتے دم تک پیپلزپارٹی کیساتھ ہی رہوں گا ، میں مسلم لیگ(ن) کا ٹکٹ جوتے کی نوک پر رکھتا ہوں ، ساتھ ہی وزیر حکومت نے اپنے جوتے سے اشارہ بھی کیا جو ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

چوہدری اخلاق کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) والے پہلے اپنے 36امیدواروں کا فیصلہ کریں، حلقہ سہنسہ کی سیٹ میں جیتا ہواہوں۔

حلقہ سہنسہ سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگی کارکنوں نے چوہدری اخلاق کی تقریر پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے جبکہ سوشل میڈیا صارفین کا بھی کہنا ہے کہ ایسی حرکت عوامی نمائندے کی شایان شان نہیں خاص کر جو کئی پارٹیاں تبدیل کرچکا ہو۔

چوہدری اخلاق جو پہلی بار پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر جیت کر ممبر اسمبلی اور بعدازاں وزیر حکومت بنے اور پھر فارورڈ بلاک سے ہوتے ہوئے اب پیپلزپارٹی کا حصہ بن چکے ہیں ماضی میں آج کے اپنے قائد ،چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری پر بھی سخت تنقید کرچکے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:وزیر حکومت چوہدری اخلاق کا بیٹا برطانیہ میں منشیات سپلائی کرتے پکڑا گیا،30ماہ قیدو جرمانہ

حلقہ سہنسہ سے امیدوارا اسمبلی، ن لیگی رہنما راجہ طالب نے ویڈیو پیغام میں کہا کے ہماری قیادت ہماری جماعت کے خلاف اگر ایسی زبان نکلی تو وہ زبان کھینچ لی جائے گی ہم ہر طرح سے جواب دینا جانتے ہیں ۔

Scroll to Top