سکیورٹی فورسز

بلوچستان، دھادر پولیس سٹیشن پر حملہ ناکام، فورسز کی بروقت کارروائی ، متعدد دہشتگرد ہلاک و زخمی

بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے دھادر میں 15 سے 20 دہشتگردوں نے دھادر پولیس اسٹیشن پر حملہ کیا۔ پولیس اسٹیشن دھادر سرکٹ ہاؤس سے تقریباً 4 کلومیٹر جبکہ بولان وئیر (152 ایئر ڈیفنس بٹالین ہیڈکوارٹر) سے 6 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

حملے کے دوران پولیس اہلکاروں نے اپنی استعداد کے مطابق فوری ردعمل دیا۔صورتحال کے پیش نظر 152 ایئر ڈیفنس رجمنٹ کے یونٹ کمانڈر کی قیادت میں 2 کاؤنٹر ٹیررازم ٹیموں نے مؤثر کارروائی کی۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان : سکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی، فتنہ الہندوستان کے 15 دہشتگرد ہلاک، ٹھکانے اڑا دیئے

152 ایئر ڈیفنس کی بروقت اور مؤثر جوابی کارروائی کے باعث دہشتگرد پسپا ہونے پر مجبور ہوگئے۔ پسپائی کے دوران فرار ہوتے دہشتگردوں کو وی ٹی او ایل (VTOL) کے ذریعے بھی نشانہ بنایا گیا۔

کارروائی کے نتیجے میں 3 سے 4 دہشتگرد ہلاک ہوئے، جبکہ کچھ لاشیں دہشتگرد اپنے ساتھ لے گئے۔ ایک دہشتگرد کی لاش اسلحہ سمیت برآمد کر لی گئی۔ دہشتگرد مزید 2 سے 3 زخمی دہشتگردوں کو بھی فرار ہوتے وقت اپنے ساتھ لے گئے۔

دہشتگردوں کے حملے میں ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ 4 اہلکار زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر سی ایم ایچ سبی منتقل کر دیا گیا۔

فورسز کا علاقے میں سرچ اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے اور فرار کے ممکنہ راستوں پر مؤثر ناکہ بندیاں قائم کر دی گئی ہیں۔قریبی طبی مراکز کی نگرانی بھی کی جا رہی ہے تاکہ زخمی دہشتگردوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھی جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: کرم میں پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا، 2 دہشتگرد جہنم واصل ، 3 اہلکار زخمی

مزید برآں پولیس کے ساتھ مشترکہ مشقیں جاری رکھی جائیں گی تاکہ ان کے ردعمل کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔

Scroll to Top