مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو بے نقاب کرنے کیلئےکاپریل کو واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس اور کیپٹل ہل کے اطراف میں مہم چلائی گئی۔
تفصیلات کے مطابق واشنگنٹن میں واقع وائٹ یاؤس، نیشنل مال، کیپٹل ہل میں 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے مظالم کے خلاف مہم چلائی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:’’چائینہ ان انگلش‘‘ کے نام سے جعلی اکائونٹ ،بھارتی منظم ڈس انفارمیشن مہم کا انکشاف
اس مہم میں ڈیجیٹل اسکرینز کے ذریعے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو آشکار کیا گیا اور نہتے مظلوموں پر بھارتی مظالم کی تصاویر اور ویڈیوز اسکرینز پر نشر کی گئیں۔
مہم کے ذریعے عالمی برادری اور اقوام متحدہ سے فوری کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا گیا جبکہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور عالمی خاموشی پر سوال اٹھایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کیا جائے، نیویارک میں کشمیریوں کی ڈیجیٹل ٹرک مہم
مہم کے دوران ڈیجیٹل بل بورڈز کے ذریعے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی کشمیریوں کی طرف سے کئی بار اقوام متحدہ ہیڈ کوارٹرز، لندن ، نیویارک،برسلز، جنیوا اور کئی اہم مقامات پر بھارتی مظالم کیخلاف مہم چلائی جا چکی ہے۔
مظلوم کشمیریوں پر بھارتی مظالم دن بدن بڑھتے جا رہے ہیں لیکن عالمی برداری نوٹس لینے اورانہیں حق خودارادیت دلانے سے گریز کر رہی ہے۔




