مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)فوڈ اتھارٹی نے بدوں لیبارٹری ٹیسٹنگ پاپڑ / اسنیکس کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دیں۔
حالیہ کریک ڈاؤن کے دوران مختلف مقامات کی پڑتال کی گئی جہاں غیر رجسٹرڈ/بدوں لیبارٹری ٹیسٹنگ سنیکس کی بڑی مقدار برآمد ہوئی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:جسٹس سردار محمد اعجاز خان کا تاریخی فیصلہ، بیک وقت 600 مقدمات نمٹا دیئے،400 ڈگریاں منسوخ
حکام کے مطابق برآمد ہونے والی اشیاء غیر رجسٹرڈ اور غیر منظور شدہ تھیں، یعنی ان کی تیاری اور فروخت متعلقہ قوانین کے مطابق رجسٹریشن کے بغیر کی جا رہی تھی اور ان پر کسی مستند ادارے کی کوالٹی منظوری موجود نہیں تھی، جو کہ عوامی صحت کے لیے سنگین خطرہ ہے۔
کارروائی کے دوران ایک گودام کو سیل کر دیا گیا جبکہ موقع سے ناقص اسنیکس اور غیر معیاری جوسز قبضے میں لے لیے گئے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر کابینہ اجلاس، مشرق وسطیٰ کی جنگ رکوانے پرپاکستان سے اظہارتشکرسمیت اہم قراردادیں منظور
فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ عوام محفوظ خوراک کی فراہمی کے لیے اپنا کردار ادا کریں اور کسی بھی غیر معیاری یا مشکوک خوراک کی اطلاع فوڈ اتھارٹی کی ہیلپ لائن 1280 پر دیں۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔




