انتخابی نشان چھیننے کی کوشش کی گئی تو بھرپور مزاحمت کرینگے،عبدالقیوم نیازی

مظفر آباد(کشمیر ڈیجیٹل) آزاد کشمیر کے الیکشن میں اگر تحریک انصاف کے انتخابی نشان چھیننے کی کوشش کی گئی تو اس کی بھرپور مزاحمت کی جائے گی۔۔

سابق وزیراعظم آزاد کشمیرعبدالقیوم نیازی نے سعید اعوان ایڈوکیٹ کے حلقہ ایل اے تین سے پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈ میں کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہئے کہا کہ ٓآزاد کشمیر کی سیاست میں آئندہ انتخابات کے حوالے سے سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔

مختلف سیاسی شخصیات کی جانب سے انتخابی میدان میں حصہ لینے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں مرحوم سابق وزیر حکومت محمد حنیف اعوان کے فرزند سعید اعوان ایڈوکیٹ نے حلقہ ایل اے تین سٹی سے پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈ میں اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:فنڈز کی عدم فراہمی، چیئرمینز زکواۃ وعشر کمیٹیوں کا مستعفی ہونے کا فیصلہ

کاغذات جمع کرانے کے موقع پر ایک بڑی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں عبدالقیوم نیازی، خواجہ فاروق احمد، مرکزی ممبر مجلس عاملہ مقبول اعوان، عبدالرزاق خان،راجہ انصر اقبال،سرداراورنگزیب اعوان،ممبر بار کونسل سخاوت اعوان،نائب سینٹر بار علی ارحمان چک،خبیب ا حمد اعوان،ادیب اعوان،اویس قریشی،پرویز قریشی،کبیر کیانی،سابق ضلعی صدر انصاف ٹریڈرونگ محمد عحید اعوانب،راجہ عبد الودیر خان،محسن نقوی جوائنٹ سیکرٹری،سینٹرل بار ملک فیضل،مظہر جاوید ایڈووکیٹ،بابر اعوانن،محمعد خان،منظور اعوان،اور نگ زیب،عثمان حمید اعوان،عبد القیوم اعوان،حیدر علی اعوان عباد علی و سمیت شہر بھر سے وکلاء، سول سوسائٹی، تاجر برادری اور عزیز و اقارب کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم نیازی کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں آئندہ انتخابات میں عمران خان کے وژن کے مطابق تحریک انصاف کے امیدوار اور کارکنان بھرپور انداز میں حصہ لیں گے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیرکابینہ،ایڈھاک ملازمین کی مستقلی کیلئے قانون لانے کافیصلہ

انہوں نے کہا کہ اگر تحریک انصاف کے انتخابی نشان کو چھیننے کی کوشش کی گئی تو اس کی بھرپور مزاحمت کی جائے گی۔انہوں نے مزید الزام عائد کیا کہ پاکستان میں بھی سترہ نشستوں پر الیکشن کمیشن کی مبینہ دھاندلی کے ذریعے جعلی حکومت قائم کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور آزاد کشمیر کے عوام عمران خان کے نظریے کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں۔عبدالقیوم نیازی نے خبردار کیا کہ آزاد کشمیر میں کسی کو بھی یہ اجازت نہیں دی جا سکتی کہ وہ پُرامن ماحول کو خراب کرے یا انتخابات میں دھاندلی کرے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سہنسہ پوٹھہ پلتھیاں کے مقام پر ہائی ایس کو ہولناک حادثہ، ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمی

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شفاف انتخابات کے انعقاد کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔تقریب کے اختتام پر شرکاء نے سعید جان ایڈوکیٹ کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ حلقے میں عوامی مسائل کے حل کے لیے مؤثر کردار ادا کریں گے۔

Scroll to Top