فیلڈ مارشل عاصم منیر امریکا ایران امن مذاکرات بچانے کیلئے سرگرم ہیں: برطانوی جریدہ

کراچی: چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر اس وقت امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والے مذاکرات کو مکمل طور پر ختم ہونے سے بچانے کے لیے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔ برطانوی جریدے فنانشل ٹائمز کی ایک حالیہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستانی فوج کے سربراہ اس وقت دونوں ممالک کے درمیان رابطہ کاری اور سفارتی ثالثی میں ایک مرکزی اور اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

برطانوی جریدے فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اس وقت ایران اور امریکا کے درمیان جاری شدید کشیدگی کو کم کرنے کے لیے سفارتی سطح پر اہم کوششیں کر رہا ہے۔ اس پورے عمل میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کو ایک غیر روایتی مگر انتہائی مرکزی کردار کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ وہ دونوں ممالک کو مذاکرات کی میز پر لانے اور مکالمے کے عمل کو ٹوٹنے سے بچانے کے لیے سرگرم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل کی بڑی کامیابی،ٹرمپ نے پاکستان کی وجہ سے جنگ بندی میں توسیع کردی

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان اعتماد کی شدید کمی موجود ہے۔ اس کے علاوہ دونوں جانب سے عائد پابندیوں اور حالیہ فوجی کشیدگی نے امن مذاکرات کو ایک مشکل اور پیچیدہ صورتحال سے دوچار کر دیا ہے۔ ان تمام رکاوٹوں کے باوجود پاکستان خطے میں استحکام لانے کے لیے رابطہ کاری جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ مذاکرات کی راہ ہموار ہو سکے۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ان کوششوں کو عالمی سطح پر بڑی اہمیت دی جا رہی ہے کیونکہ وہ ان مذاکرات کو دوبارہ پٹری پر لانے کے لیے کوشاں ہیں۔

مزید پڑھیں: ایران کیساتھ جنگ بندی کیلئےکوئی ڈیڈ لائن طے نہیں : ترجمان وائٹ پاؤس

Scroll to Top