سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری:ایک ساتھ 3 چھٹیوں کے پیش نظر تنخواہوں کی بروقت ادائیگی کا حکم

ملک بھر میں ایک ساتھ تین چھٹیوں کے پیش نظر حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کی بروقت ادائیگی کے لیے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ یہ فیصلہ ملازمین کی سہولت اور تعطیلات کے دوران مالی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

پنجاب میں سرکاری ملازمین کی تنخواہیں 30 اپریل کو ادا کرنے کے باضابطہ احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یکم مئی کو یومِ مزدور (لیبر ڈے) کی چھٹی کے پیش نظر تنخواہیں 30 اپریل کو ہی ادا کی جائیں گی۔ اس کے بعد 3 مئی ہفتہ اور پھر اتوار کی بھی چھٹیاں آرہی ہیں، جس کی وجہ سے محکمہ خزانہ پنجاب نے بروقت ادائیگی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نئے وفاقی بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے کی تجویز، بی آئی ایس پی وظیفے میں اضافے کا امکان

واضح رہے کہ حکومتِ پاکستان نے سال 2026 کے لیے سرکاری، بینک اور اختیاری تعطیلات کا باضابطہ نوٹیفکیشن پہلے ہی جاری کر رکھا ہے۔ اس شیڈول کے مطابق یومِ مزدور یکم مئی بروز جمعہ کو عام تعطیل ہوگی۔ لگاتار آنے والی ان چھٹیوں کے باعث ملازمین کو تنخواہ کی جلد ادائیگی سے اپنی ضروریات پوری کرنے میں آسانی ہوگی۔

Scroll to Top