ایران امریکہ مذاکرات:مثبت نتائج کی امید ہے،شاہزیب خانزادہ

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) سینئر صحافی اور اینکر شاہ زیب خانزادہ نے اپنے خصوصی پروگرام میں اسلام آباد ٹاکس کے حوالے سے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے ایک بڑی خبر دی ہے

شاہ زیب خانزادہ نے اپنے پروگرام میں کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات کے حوالے سے خوشگوار تبدیلی آئی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد ٹاکس،دنیا نے پاکستان کو بہترین ثالث تسلیم کر لیا، نجم سیٹھی بھارتی میڈیا کو جواب

چند گھنٹے قبل، عطا اللہ تارڑ نے ٹویٹ کیا تھا کہ ایرانی وفد کی جانب سے ابھی تک یہ فیصلہ نہیں آیا کہ وہ اسلام آباد آئیں گے یا نہیں تاہم، حالیہ رپورٹس کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان مثبت اور تعمیری بات چیت جاری ہے، جو مستقبل میں مثبت نتائج کا باعث بن سکتی ہے۔

شاہ زیب خانزادہ نےکہا کہ چند گھنٹے قبل صورتحال کچھ مایوس کن تھی اور ایسا لگ رہا تھا کہ دونوں ممالک جنگ کی طرف بڑھ رہے ہیں، تاہم اب صورتحال میں تبدیلی آ چکی ہے اور مثبت اور تعمیری بات چیت کی خبریں آ رہی ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد:قبضہ مافیا کا گھر پر قبضے کی کوشش ، شوہر اورخاتون خانہ پر تشدد

، دونوں ممالک کے وفود کے اسلام آباد پہنچنے کی توقع کی جا رہی ہے اور یہ امید کی جا رہی ہے کہ مذاکرات کا یہ دور کامیاب ثابت ہوگا۔

یہ تبدیلی پاکستان اور ایران کے تعلقات میں ایک اہم پیشرفت کے طور پر دیکھی جا رہی ہے اور دونوں ممالک کے درمیان امن اور تعاون کی جانب ایک مثبت قدم سمجھا جا رہا ہے۔

Scroll to Top