مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل) مظفرآباد کے نواحی علاقے لنگرپورہ میں ایک غریب گھرانے کی خاتون پر مبینہ تشدد کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔
افسوسناک واقعہ پر تھانہ سٹی مظفرآباد میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ عرشی بی بی زوجہ منظور قوم گجر ساکنہ دکھن لنگرپورہ کی تھانہ سٹی مظفرآباد میں درخواست جمع ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد ٹاکس ،امریکی صدر ٹرمپ کے پاکستان آنے کا امکان،رائٹرز کا دعویٰ
خاتون نے موقف اختیار کیا کہ درخواست دی کہ اس کے شوہر جو شدید علیل ہیں اور چلنے پھرنے سے قاصر ہیں
لنگرپورہ میں مکان کی تعمیر کیلئے منصوبہ بندی کی اپنے بچوں کے ہمراہ اسی جگہ عارضی رہائش گاہ میں مقیم ہیں جبکہ بکریوں کیلئے بھی عارضی شیڈ بنایا گیا جہاں 15 سے 20 بکریاں موجود ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:واٹس ایپ صارفین کیلئے نیا پیڈ سبسکرپشن فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ
بمطابق 19 اپریل کو دن کے وقت جب وہ گھر میں موجود تھی تو ملزمان سجاد ودیگر افراد موقع پر پہنچ گئے اور بلاجواز گالم گلوچ شروع کر دی۔ساتھ ماردھاڑ اور تشدد کیا جس سے خاتون خانہ کو زخم آئے ۔
بعد ازاں انہوں نے تشدد کیا اور مزید افراد طارق، نوید اور ساجد کو بھی بلا لیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:بھارت کی ایک اور سازش بے نقاب،بریکس نیوز کا جعلی اکاؤنٹ سامنے آگیا
ملزمان نے مجھے پکڑ کر گھسیٹا، ڈنڈوں سے مارا پیٹا اور کپڑے بھی پھاڑ دیئے اور جگہ خالی کرنے کی دھمکیاں دیتے رہے۔
متاثرہ خاتون کے مطابق ملزمان نے جان سے مارنے اور گھر کو آگ لگانے کی دھمکیاں بھی دیں اور زبردستی جگہ خالی کرنے لگے۔
پولیس نے خاتون کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔
عوامی حلقوں نے اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو فوری گرفتار کر کے قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔




