واشنگٹن(کشمیر ڈیجیٹل) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےکہا ہے کہ جنگ بندی میں مزید توسیع نہیں چاہتا، ایران کا معاملہ بڑی ڈیل کے ساتھ ختم ہو جائے گا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:بھارت کی ایک اور سازش بے نقاب،بریکس نیوز کا جعلی اکاؤنٹ سامنے آگیا
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ایران کے ساتھ معاملات کو بہت کامیابی سے سنبھال رہے ہیں، ہم مذاکرات میں مضبوط پوزیشن میں ہیں۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کی ناکا بندی کامیاب رہی ہے، ہمارے پاس اس معاملے پر مزید وقت نہیں ہے، امریکا ضرورت پڑنے پر فوجی کارروائی کرنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے معاملے میں جلد بازی میں کوئی فیصلہ نہیں کروں گا۔جنگ بندی میں مزید توسیع نہیں چاہتا، ایران کا معاملہ بڑی ڈیل کے ساتھ ختم ہو جائے گا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:میئر باغ کا انگ انگ کرپشن میں ڈوبا ہوا،جلد گھر بھیجیں گے، افراز گردیزی کا اعلان
صدر ٹرمپ نے کہا کہ اگر ایران معاہدہ کر لے تو وہ بہت مضبوط پوزیشن میں آ سکتا ہے، ایران کے پاس مذاکرات کے سوا کوئی چارہ نہیں، ہم نے ایران کی بحریہ، فضائیہ اور ان کی قیادت کو ختم کر دیا ہے۔
اس کے علاوہ امریکی صدر نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ کرنسی تبادلے پر غور جاری ہے، اگر میں متحدہ عرب امارت کی مدد کر سکا تو ضرور کروں گا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ہائیکورٹ آزاد کشمیر:ڈی آئی جیز کے تبادلوں کا نوٹیفکیشن معطل، فریقین 6 مئی کو طلب
صدر ٹرمپ نے کہا کہ میں حیران ہوں کہ ایران اور یو اے ای امیرممالک ہیں۔




