اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) وفاقی وزیراطلاعات ونشریات عطااللہ تارڑ نے اپنے بیان میں کہا کہ اسلام آباد امن مذاکرات میں شرکت کیلئے وفد کی اسلام آباد آمد کی تصدیق بارے ایران کی جانب سے باضابطہ ردعمل کا ابھی انتظار ہے۔
وفاقی وزیراطلاعات ونشریات عطاء تارڑ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر کہا کہ پاکستان بطور ثالث ایرانی حکام کیساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور سفارتکاری اور مذاکرات کی راہ پر گامزن ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:بھارت کی ایک اور سازش بے نقاب،بریکس نیوز کا جعلی اکاؤنٹ سامنے آگیا
جنگ بندی 22 اپریل کی صبح 4:50 بجے پر ختم ہورہی ہے۔ ایران کی جانب سے دو ہفتے کی جنگ بندی کے خاتمے سے قبل مذاکرات میں شرکت کا فیصلہ اہم ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان بطور ثالث ایرانی حکام سے مسلسل رابطے میں ہے ،پاکستان سفارت کاری اور مذاکرات کے عمل کو آگے بڑھا رہا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:خان کی رہائی کیلئے جوجہد جاری،تسلیم کرتا ہوں کارکنوں کی توقعات پر پورا نہیں اترے: بیرسٹر گوہر
The situation as it stands at 1930 PST
1. Formal response from Iranian side about confirmation of delegation to attend Islamabad Peace Talks is still awaited.
2. Pakistan as the mediator is in constant touch with Iranians and pursuing the path of diplomacy and dialogue.
3.…
— Attaullah Tarar (@TararAttaullah) April 21, 2026
وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ایرانی قیادت کو مذاکرات کے دوسرے دور میں شرکت کے لیے قائل کرنے کی مخلصانہ کوششیں کی ہیں اور یہ کوششیں جاری ہیں۔




