ضیاءالقمر

باغ میں جلد 1 ارب کےنئے منصوبوں پر کام شروع کریں گے : سردار ضیاءالقمر

باغ ( کشمیر ڈیجیٹل )وزیرمواصلات و تعمیرات عامہ سردار ضیاءالقمر نے کہا ہے کہ باغ میں عنقریب 1 ارب سے زائد کے نئے منصوبوں پر کام کا آغاز کریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ باغ کے دونوں حلقوں میں 4 نئے پلوں کی تعمیر، برقیات کے پورے انفراسٹرکچر کی تعمیر نو ، لاری اڈا بائی پاس روڈ اور کمیونٹی ھال کی حفاظتی دیواروں اور کاز وے کی تعمیر نئے منصوبوں میں شامل ہے ، باغ شہر میں سٹریٹ لائٹس کو جلد فنکشنل کریں گے ۔

حکومت باغ شہر کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے ہمہ وقت متحرک ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیٹیزن رائٹس فورم باغ کی طرف سے دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر سیٹیزن رائٹس فورم باغ کے عہدیداران نے وزیر مواصلات و تعمیرات عامہ سے تفصیلی ملاقات کی اور انہیں باغ شہر کے مسائل سے آگاہ کیا،شہر کی معروف سیاسی ،سماجی اور کاروباری شخصیت شیخ مشتاق احمد خان نے وزیر مواصلات کے اعزاز میں عشائیہ دیا ۔

وزیر مواصلات و تعمیرات عامہ سردار ضیاءالقمر نے کہا کہ باغ شہر کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں ، مختصر دورانیہ کی حکومت ملی ہے مگر باغ شہر کے تمام مسائل کے حل کیلئے ترجیحات کا تعین کر لیا کمیونٹی ھال پبلک پراپرٹی ہے اس کی حفاظتی دیوار کی تعمیر کیلئے فنڈز کی جلد منظوری دی جائے گی ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:راولاکوٹ تاریخی معرکہ حق جلسے میں بھارت کا سینہ چاک کریں گے،ضیاء القمر کا اعلان

کمیونٹی ھال کے شہریوں کیلئے استعمال کو سہل اور آسان بنائیں گے لاری اڈا سے متصل بائی پاس روڈ کی بارشوں میں تباہ ہونیوالی دیوار اور الشمس بریج کے قریب کازوے کی تعمیر فنڈز کی منظوری کر دی گئی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ باغ شہر میں برقیات کمپلین آفس ، فائر بریگیڈ اور ریسکیو 1122 کے آفس قائم کیئے جائیں گی ، اندرون شہر بجلی کے انفراسٹرکچر کی تعمیر نو کریں گے ، شہر میں نصب سٹریٹ لائٹس کو جلد فنکشنل کر دیا جائے گا اور باغ شہر کے تمام چھوٹے بڑے مسائل کو حل کرنے کیلئے ترجیحات طے کر لی گئی ہیں ۔

اس موقع پر سیٹیزن رائٹس فورم باغ کے صدر سید فاروق شاہ گردیزی ، چیئرمین خواجہ طاہر رفیق ، سید آزاد شاہ گردیزی ، شیخ مشتاق احمد خان ، خواجہ شبیر شمیم ، سید طاہر گردیزی ، ملک نعیم طارق ، سردار مسعود بیگ ، سید مدثر گردیزی ، خواجہ ناصر اسلم ، عثمان منصور اور دیگر بھی موجود تھے ۔

سیٹیزن رائٹس فورم باغ نے باغ شہر کو بگ سٹی کا درجہ دینے ، پائلٹ ہائی اسکول باغ کے گراؤنڈ کو منی اسٹیڈیم کا درجہ یونیورسٹی آف باغ میں بوائز کیمپس کے اجراء ، باغ میں آئی ٹی پارک دھڑے پل کلساں ،ڈمہ پل سمیت دیگر پلوں کی منظوری ، سڑکوں کی تعمیر ، محکمہ تعلیم ، تعمیرات عامہ ، صحت عامہ اور دیگر شعبوں میں بہتری لانے پر وزیراعظم آزاد کشمیر اور وزیر مواصلات کا شکریہ ادا اور انہیں مبارکباد پیش کی ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:راولاکوٹ ، سردار اعجاز صدیقی کاپیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر آمدہ انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ

قبل ازیں وزیر مواصلات و تعمیرات عامہ سردار ضیاءالقمر جب محلہ خواجگان میں شیخ مشتاق احمد خان کی رہائش گاہ پر پہنچے تو ان کا والہانہ استقبال کیا گیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں ۔

Scroll to Top