مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل) سابق اُمیدوار قانون ساز اسمبلی محمد فیاض سلہریا نے اپنے ایک حالیہ بیان میں آزاد جموں و کشمیر کی سیاسی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر میں جمہوری تسلسل کو برقرار رکھنے کیلئے انتخابات کا بروقت ہونا ناگزیر ہے ۔
انہوں نے کہا کہ عام انتخابات میں تاخیری حربے عوامی مینڈیٹ کی توہین ہے، عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے 12 مہاجرین نشستوں کو ختم کرنے کا مطالبہ مکمل طور پر غیر آئینی اور غیر اخلاقی ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ عوامی ایکشن کمیٹی کے قائدین کو چا ہیےکہ وہ مہاجر نمائندوں کی کرپشن سامنے لائیں کچھ غلط کیا گیا ہے تو اس کی نشاندہی کریں، ایماندار اور مخلص لوگوں کو الیکشن میں مہاجرین سیٹوں پر انتخابات میں سپورٹ کریں ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مہاجرین جموں و کشمیر کا عوامی ایکشن کمیٹی کے فیصلوں پر سخت ردِ عمل
ان کے مطابق یہ سیٹیں تحریک آزادی کشمیر اور ہجرت کرنے والے خاندانوں کی قربانیوں کا اعتراف ہیں ،جنہیں کسی صورت ختم نہیں ہونے دیا جائے گا ، ہم عوامی ایکشن کمیٹی کے عوامی اور معاشی مطالبات کی بھرپور حمایت کرتے ہیں ۔
ان کا کہنا تھا کہ تحریک آزادی کشمیر کی بنیادوں پر کوئی بھی سمجھوتہ کسی صورت قابل قبول نہیں، ریاست کی سالمیت اور مہاجرین کے حقوق کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے اوراس پر کسی بھی قسم کی سیاست کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مہاجرین جموں کشمیر 1989 کے ماہانہ گزارہ الاؤنس میں اضافے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری، ورکنگ کمیٹی کا بھرپور اظہارِ تشکر
ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر ایسا کوئی فیصلہ کیا گیا تو مجبوراً ہم برار کوٹ اور کوہالہ کو بند کردیں گے اور اس کی ساری ذمہ داری حکومت اور عوامی ایکشن کمیٹی پر ہوگی ۔




