راولپنڈی (کشمیر ڈیجیٹل)سکیورٹی وجوہات کی بنا پر روالپنڈی بارانی یونیورسٹی کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس کے حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق سکیورٹی وجوہات کی بنا پر یونیورسٹی کا مین کیمپس اور تمام ملحقہ ادارے 26 اپریل تک بند رہیں گے، نوٹیفکیشن کے مطابق یونیورسٹی کی بندش کا اطلاق 18 اپریل سے 26 اپریل تک ہوگا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی سیاسی امور امجد نیازی سے اظہر گیلانی کی اہم ملاقات، عبدالقیوم نیازی پر اعتماد کا اظہار
جامعہ میں فزیکل کلاسز معطل، تمام تدریسی عمل آن لائن موڈ پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:بھارت ایک بار پھر عالمی سطح پر مذاق بن گیا، امریکی صحافی کے ٹوئٹ نے ہلچل مچادی
مقامی انتظامیہ کی ہدایت پر ہاسٹلز میں مقیم تمام طلبہ کو فوری طور پر کمرے خالی کرنے کا حکم دیا گیا ہے ، تمام اساتذہ اور اسٹاف ممبران کو گھروں سے کام کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق انتظامیہ کے مطابق مقامی سکیورٹی صورتحال کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ طلبہ اور عملے کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔ مزید برآں ہاسٹلز میں مقیم طلبہ کو فوری طور پر کمرے خالی کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:کامیاب سفارتکاری : مقبوضہ کشمیر عوام کا فیلڈ مارشل عاصم منیر کے حق میں نعرے ،دعائیں
یونیورسٹی انتظامیہ نے تمام اساتذہ اور اسٹاف ممبران کو گھروں سے کام کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تعلیمی سرگرمیاں آن لائن جاری رکھی جائیں گی۔




