ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے لبنان جنگ بندی میں ثالثی کا کردار ادا کرنے پر ریاست پاکستان اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اظہار تشکر کیا۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے لبنان جنگ بندی کو حزب اللہ کی ثابت قدمی اور اتحاد کا نتیجہ قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں:فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی اہم ملاقات
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نےکہا ہم اس جنگ بندی کو احتیاط کے ساتھ دیکھیں گے اور مکمل کامیابی کے حصول تک ایک ساتھ رہیں گے اور اس پیشرفت کو مکمل فتح کے حصول تک محتاط انداز میں آگے بڑھایا جائےگا۔
كما قلتُ ليلة أمس أيضاً، إن وقف إطلاق النار لم يكن إلا نتيجة لصمود حزب الله واتحاد محور المقاومة؛ وسوف نتعامل مع وقف إطلاق النار هذا بحذر، وسنبقى معًا حتى التحقق الكامل للنصر.
أشكر الجهود الوسيطة لدولة باكستان والجنرال عاصم منير لإقرار وقف إطلاق النار هذا.
إنّا على العهد… https://t.co/6f3CIa3jNH
— محمدباقر قالیباف | MB Ghalibaf (@mb_ghalibaf) April 16, 2026
اسپیکر نے جنگ بندی کے لیے پاکستان کی کی ثالثی کوششوں اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے کردار کو بھی سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہاکہ ہم اپنے عہد پر قائم ہیں اور اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا تھاکہ لبنان میں 10 روزہ جنگ بندی ہوگئی ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لبنان کے وزیر اعظم کے ساتھ بہت اچھی گفتگو ہوئی ،اسرائیلی وزیر اعظم اور لبنانی صدر نے 10 روزہ جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ایران کیساتھ ڈیل ہوگئی تو پاکستان جائوں گا، امریکی صدر ٹرمپ کا اعلان
دنیا بھر میں 9 جنگیں حل کرنا میرے لیے اعزاز کی بات رہی اور یہ 10ویں جنگ ہوگی،لبنان اور اسرائیل کے حکام 34 سالوں میں پہلی بار منگل کو واشنگٹن میں امریکی وزیر خارجہ سے ملے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل اور لبنان کے ساتھ پائیدار امن کے حصول کیلئے کام کرنے کی ہدایت کی ہے،امریکی وقت کے مطابق باضابطہ طور پر آج شام 5 بجے سے 10 روزہ جنگ بندی کا آغاز ہو گا۔اسرائیلی وزیراعظم اور لبنانی صدر کو پہلی بامعنی بات چیت کیلئے وائٹ ہاؤس مدعو کروں گا۔




