سعودیہ نے پاکستان میں رکھے 3 ارب ڈالر رول اوور کردیے، معاہدے پر دستخط

سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کے استحکام کے لیے ایک بار پھر بڑا تعاون کرتے ہوئے اسٹیٹ بینک میں رکھے گئے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ رول اوور کر دیے ہیں۔ اس اہم مالیاتی پیش رفت کے لیے اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور سعودی فنڈ برائے ترقی (ایس ایف ڈی) کے درمیان باقاعدہ معاہدہ طے پا گیا ہے اور دستخط بھی ہو چکے ہیں۔

معاہدے پر دستخط کی تقریب واشنگٹن میں منعقد ہوئی، جہاں سعودی فنڈ کے سی ای او سلطان بن عبدالرحمان اور گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے دستاویزات پر دستخط کیے۔ وزارت خزانہ کے مطابق، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بھی اس تقریب میں شرکت کی، جبکہ امریکہ میں پاکستان کے سفیر بھی وہاں موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: مذاکرات کا اگلا دور پیر کو پاکستان میں ہونے کا امکان، امریکی میڈیا کا دعویٰ

یہ تقریب عالمی بینک اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے بہار اجلاس 2026 کے موقع پر منعقد ہوئی۔ جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اس معاہدے کے تحت اسٹیٹ بینک میں موجود 3 ارب ڈالر کے سعودی ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کر دی گئی ہے، جس سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کو سہارا ملے گا۔

مزید پڑھیں: پاکستان کے لیے بڑی خوشخبری، سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر کےڈپازٹس موصول

Scroll to Top