اسحاق ڈار

ثالثی کا کردار باعث فخر، امریکا ایران میں چند نکات پر اتفاق ہونا باقی ہے،اسحاق ڈار

انطالیہ:نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات میں صرف چند نکات پر اتفاق ہونا باقی ہے، دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات میں ثالثی کا کردار ادا کرنا پاکستان کے لیے باعث فخر ہے۔

انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں مباحثے کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان ابتدا سے ہی ایران اور امریکا کے تنازعے کے حل کے لیے سفارتی کوششیں کررہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کی عالمی سفارتکاری میں کامیابی،اسحاق ڈار دنیا کے مقبول ترین لیڈر قرار

اسحاق ڈار کے مطابق 47 سال بعد ایران اور امریکا مذاکرات میں ثالثی پاکستان کے لیے قابلِ فخر ہے، جبکہ اس تنازعے کے باعث خطے کی معیشت اور تجارت متاثر ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے 2 ارب آبادی کے خطے کی مجموعی معیشت قریباً 4 ٹریلین ہے اور خطے کے ممالک کے درمیان تجارت کا کوئی باقاعدہ نظام موجود نہیں۔

نائب وزیراعظم نے زور دیا کہ جنوبی ایشیا کے ممالک کے درمیان تجارت اور رابطوں کو بڑھانے کے لیے سنجیدہ اور مسلسل کوششوں کی ضرورت ہے، جبکہ پاکستان خطے میں ٹرانس شپمنٹ کے لیے ایک موزوں ملک ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایران سے ڈیل اچھی طرح سے جاری، وزیراعظم پاکستان، فیلڈ مارشل کا بہت شکر گزار ہوں، ٹرمپ

انہوں نے مزید کہا کہ لبنان میں جنگ بندی کے بعد آبنائے ہرمز کا تجارتی جہازوں کے لیے دوبارہ کھلنا ایک انتہائی خوش آئند پیش رفت ہے۔

Scroll to Top