مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل) آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر نے ایک اہم انتظامی اقدام اٹھاتے ہوئے گل حسن کو وزیراعظم کے ہمراہ بطور کنسلٹنٹ تعینات کر دیا ہے۔
اس تقرری کی منظوری وزیراعظم آزاد کشمیرراجہ فیصل ممتاز راٹھوراور چیئرمین لبریشن سیل کی جانب سے دی گئی ہے ۔
سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق گل حسن ولد حبیب اللہ جن کا تعلق بھیڑی، تحصیل پٹہکہ نصیرآباد، ضلع مظفرآباد کے ہیں ، کو یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے ۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ گل حسن کی یہ تقرری مکمل طور پر وزیراعظم کی صوابدید اور خوشنودی سے مشروط ہوگی ، یعنی وزیراعظم کسی بھی وقت اس تقرری کو ختم کرنے کا اختیار رکھتے ہیں ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور سے پیپلز پارٹی خواتین ونگ کے وفد کی اہم ملاقات
مزید برآں اس عہدے کی مدت 30 جون 2026 تک مقرر کی گئی ہے، جس کے بعد یہ تقرری از خود ختم تصور ہوگی، اگر اسے اس سے قبل ختم نہ کیا گیا ۔
حکومتی ذرائع کے مطابق گل حسن کو یہ ذمہ داری مختلف مشاورتی امور میں وزیراعظم کی معاونت کے لیے دی گئی ہے ۔
وہ حکومتی پالیسیوں، ترقیاتی منصوبوں اور دیگر انتظامی معاملات میں اپنی تجاویز اور آراء فراہم کریں گے تاکہ حکومتی امور کو مزید مؤثر اور بہتر انداز میں چلایا جا سکے ۔
اس تقرری کو حکومت کی جانب سے انتظامی ڈھانچے کو مضبوط بنانے اور فیصلہ سازی کے عمل کو بہتر بنانے کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:باوقار میڈیا کلچر کے فروغ کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کرینگے، فیصل ممتاز راٹھور
سیاسی و سماجی حلقوں میں اس تقرری کو مختلف زاویوں سے دیکھا جا رہا ہے تاہم حکومتی موقف یہی ہے کہ اس کا مقصد صرف اور صرف مشاورتی عمل کو مضبوط بنانا اور وزیراعظم کو اہم معاملات میں مؤثر رہنمائی فراہم کرنا ہے ۔




