سیکرٹری چوہدری امتیاز ،ڈی ایف او طاہر علی شاہ سمیت تمام افسرواہلکار باعزت بری

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)آزاد کشمیر کی خصوصی احتساب عدالت کے جج نے محکمہ جنگلات کے مشہور کیس احتساب بیورو بنام چودھری امتیاز احمد وغیرہ کا فیصلہ سنادیا۔

احتساب عدالت نے سیکرٹری جنگلات وقت چودھری امتیاز احمد،ڈی ایف او طاہر علی شاہ سمیت تمام افسران و اہلکاروں کو باعزت بری کردیا ،

مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر کی سیاست میں بڑا بریک تھرو، انجینئر افتخار حسین میر پی ٹی آئی میں شامل

مقدمہ کی پیروی ممتا قانون دان سردار کرمداد ایڈوکیٹ اور چودھری شوکت عزیز ایڈوکیٹ نے کی۔

تفصیلات کے مطابق خصوصی احتساب عدالت نے محکمہ جنگلات کے اہم کیس “احتساب بیورو بنام چودھری امتیاز احمد وغیرہ” کا فیصلہ سنادیا

مزید یہ بھی پڑھیں:کلس بائی پاس روڈ پر ٹریفک کا المناک حادثہ، خاتون جاں بحق، تین افراد زخمی

عدالت نے سیکرٹری جنگلات چودھری امتیاز احمد، ڈی ایف او طاہر علی شاہ سمیت تمام نامزد افسران و اہلکاروں کو باعزت بری کر دیا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ استغاثہ ملزمان کے خلاف الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہا اور کوئی ٹھوس شواہد پیش نہیں کئے جا سکے۔

مقدمے کی پیروی ممتاز قانون دان سردار کرمداد ایڈووکیٹ اور چودھری شوکت عزیز ایڈووکیٹ نے کی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مقبوضہ کشمیر: راجوری سیکٹر میں آزادی پسندوں کاحملہ، 3 بھارتی فوجی ہلاک،ایک یرغمال

یاد رہے کہ یہ مقدمہ سابق دور حکومت میں قائم کیا گیا تھا، جس میں چودھری امتیاز احمد سمیت دیگر افسران کو گرفتار بھی کیا گیا تھا۔ تاہم طویل سماعت کے بعد عدالت نے شواہد کی عدم موجودگی پر تمام ملزمان کو بری کر دیا۔

Scroll to Top