راجوری (کشمیر ڈیجیٹل)مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع راجوری کے سیکٹر میں آزادی پسندوں کے حملے میں تین بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیرالیکشن،مسلم لیگی امیدواروں میں ٹکٹوں کی تقسیم کیلئے پارلیمانی بورڈ تشکیل
ذرائع کے مطابق آزادی پسندوں نے ایل او سی کے قریب راجوری سیکٹر میں بھارتی فوج کے کیمپ کے قریب سے بھارتی فوج پر حملہ کردیا ۔
آزادی پسندوں کے اچانک حملے سے بھارتی فوجی بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے ۔ جس کے بعد بھارتی فورسز نے سرحدی علاقے میں واقعہ کیمپ سے بھاگ نکلے ۔۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان ایران امریکا میں ثالثی کے لیے اہم کردارادا کررہا ہے، ترجمان دفترِ خارجہ
فریڈم فائٹرز نے بھارتی فورسز کا پیچھا کرتے ہوئے دور تک گئے اور پھر دوبارہ فائرنگ شروع کردی ۔ آزادی پسندوں کی جانب سے فائرنگ کی ویڈیو وائرل ہوگئی ۔
بھارتی فورسز نے فریڈم فائٹرز کے حملے کے بعد علاقے میں مزید نفری طلب کر کے آپریشن کا دائرہ وسیع کر دیا ۔بھارتی سکیورٹی فورسز نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر تلاشی کارروائی شروع کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیرکے ضلع راجوری میں فریڈم فائٹرز نے بھارتی فوج کے خلاف ایک تازہ اور شدید کارروائی کی ہے۔
اس حملے کے نتیجے میں بھارتی فوج کے کم از کم تین اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ ایک بھارتی فوجی کو یرغمال بنا لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق راجوری سیکٹر میں فریڈم فائٹرز نے بھارتی فوج کی پوزیشن کو اچانک نشانہ بنایاجس سے بھارتی فورسز میں شدید افراتفری پھیل گئی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف دہرا عہدہ کیس، الیکشن کمیشن کا بڑا فیصلہ!
دوسری جانب مختلف میڈیا رپورٹس میں بھی راجوری کے علاقوں میں جھڑپوں کے دوران بھارتی فوج کو جانی نقصان اور آپریشن جاری ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیںواقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی بڑھ گئی ہے اور سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔




