شاہ غلام قادر

پیپلزپارٹی حکومت 5 لاکھ کے عوض سرکاری ملازمتیں بانٹ رہی ہے ، شاہ غلام قادر کا انکشاف

نیلم(کشمیر ڈیجیٹل)صدر پاکستان مسلم لیگ ن و اپوزیشن لیڈر آزاد کشمیر شاہ غلام قادر نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے عوام پیپلزپارٹی کے جھانسے میں نہ آئیں اپنے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ نہ ہونے دیں ، عوام کا مستقبل پاکستان مسلم لیگ ن ہے ،

شاہ غلام قادر نے انکشاف کیا کہ پیپلزپارٹی آج کل 5 لاکھ کے عوض عوام کو نوکری کا جھانسہ دے رہے ہیں ، کہ پانچ لاکھ پورا س وقت دینا جب آپ کو آڈر ملے گا آڈر سے پہلے 50 ہزار دیںکیونکہ اخراجات ہوتے ہیں ۔۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مقبوضہ کشمیر: راجوری سیکٹر میں آزادی پسندوں کاحملہ، 3 بھارتی فوجی ہلاک،ایک یرغمال

شاہ غلام قادر کا کہنا تھا کہ عوام سے کہنا چاہتا ہوں خدارا پیپلز پارٹی کے اس جھانسے میں نہ آئیں آج کل حکومت آزاد کشمیر ووٹوں کی خاطر آزاد کشمیر کے عوام کو جعلی آڈر دے رہی ہے۔

حکومت کو واضح پیغام دیتا ہوں نوجوانوں کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ بند کریں ایک طرف خود پیپلز پارٹی کی حکومت نے عدالتوں میں نوکریوں پر سٹے کروائے ہیں جبکہ دوسری جانب فیک آڈر نوجوانوں کو تھمائے جا رہے ہیں ۔

سرکاری اداروں سے بھی کہنا چاہتا ہوں ادارے حکومت کے کسی ایسے کام میں شامل نہ ہوں جو کل پچھتانا پڑے ۔

مسلم لیگ ن دعویدار جماعت نہیں بلکہ عملی کام کرنے والی جماعت ہے ، پیپلزپارٹی کی جب بھی حکومت قائم ہوئی اس نے عملی کام کے بجائے دیگر جماعتوں کے منصوبوں کو اپنے نام کرنے کی ہمیشہ کوشش کی ۔

حکومت عوام کے ساتھ مذاق بند کرتے ہوئے عوام کے لیے کام کرئے ، جو کام میں نے لوئر حلقہ ایل اے 26 نیلم 2 میں 2021 میں چھوڑ کر گیا تھا وہ ابھی تک مکمل نہ ہو سکے پیپلزپارٹی نے لوئر حلقے میں کونسا کام کیا کونسا پراجیکٹ دیا۔

لوئر حلقہ کے عوام سے کہنا چاہتا ہوں 2026 کے الیکشن میں پیپلزپارٹی کو اپنے ووٹ کی پرچی سے مسترد کرتے ہوئے تعمیر وترقی کے نشان شیر پر پر مہر لگا کر اپنی ترقی کا سفر جاری کروائیں ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان ایران امریکا میں ثالثی کے لیے اہم کردارادا کررہا ہے، ترجمان دفترِ خارجہ

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام پر سیاست کرنے والے پہلے پنجاب اور کے پی کے کے عوام کے فنڈز روک کر دیکھائیں ، عملی کام ان کو کچھ کرنے آتا ہی نہیں ، وہاں پر بھی پیپلز پارٹی کے امیدوار ہیں ہر الیکشن میں چوتھے نمبر پر دونوں صوبوں میں آتے ، عوام ان جھوٹوں کے بہکاوے میں نہ آئیں۔۔

صدر پاکستان مسلم لیگ ن و اپوزیشن لیڈر آزاد کشمیر شاہ غلام قادر دورہ حلقہ لوئر نیلم ایل اے 26 نیلم 2 ڈھکی ، سید پورہ، تل پترا، جبڑ ، برھوا ، بگنڑ ، کھڑی، فلاکن ،باڑیاں ، اٹھمقام ، کیرن جبکہ حلقہ بالائی نیلم میں نگدر، لوات ، دواریاں ، دودھنیال ، خواجہ سیری ، شاردہ مختلف سیاسی میٹنگز اور تقریبات کے موقع پر کارکنان مسلم لیگ ن سے خطاب کیا۔

شاہ غلام قادر کا کہنا تھا کہ الیکشن جب قریب آتا ہے تو پیپلزپارٹی آزاد کشمیر میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا چورن بیچنا شروع کر دیتی ہے اس کے فنڈز ورلڈ بینک دیتا ہے۔ ورلڈ بینک یہ فنڈز حکومت پاکستان کو دیتا ہے چاہیے پاکستان میں مسلم لیگ ن ، پی ٹی آئی یا پیپلز پارٹی کی حکومت ہو ۔۔

، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کسی جماعت کا نہیں بلکہ اس فنڈز کا نام پاکستان انکم سپورٹ پروگرام تھا قائد محمد نواز شریف کے دور حکومت تھا اس کے بعد جب بے نظیر بھٹو شہید ہوئی تو صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم پاکستان اس وقت کے یوسف رضا گیلانی تھے نے پاکستان انکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل کر کے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام رکھا جس کو آج تک کسی نے تبدیل نہ کیاجاسکا۔

بی آئی ایس پی فنڈز کا نام اس لیے تبدیل نہ کیا کہ ایک دوسرے کا احترام رہے میں آزاد کشمیر کے عوام سے کہنا چاہتا ہوں اگر آپ سروے میں پورا اترتے ہیں آپ کو ہر صورت یہ فنڈز ملے گا ۔

پیپلز پارٹی آزاد کشمیر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں کچھ نہیں کر سکتی اگر آپ کے خاندان میں چھ افراد موجود ہیں ، آپ سرکاری ملازم نہیں ۔

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی جانب سے دی جانے والی شرائط پر پورا اترتے ہیں تو کشمیر کے ہر کونے والا شخص اپنا سروے کروائے آپ اگر اس کے حقدار ہوں گے تو آپ کو آپ کا حق مل سکے گا۔

Scroll to Top