باجوڑ (کشمیر ڈیجیٹل)کٹ کوٹ میں افغان جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والے دو بچوں سمیت تین افراد کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی۔
نمازِ جنازہ میں سیکورٹی فورسز کے اعلیٰ افسران سمیت شہریوں اور علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔نماز جنازہ کے بعد شہداء کی تدفین کردی گئی ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پیپلزپارٹی حکومت 5 لاکھ کے عوض سرکاری ملازمتیں بانٹ رہی ہے ، شاہ غلام قادر کا انکشاف
اس موقع پر سیکورٹی فورسز کے اعلیٰ افسران نے متاثرہ گھر کا دورہ بھی کیا اور لواحقین کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز افغان طالبان کی جانب سے سول آبادی پر گولہ باری کے نتیجے میں ایک ہی گھر کے دو بچوں سمیت تین افراد شہید جبکہ تین شدید زخمی ہوئے تھے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیرالیکشن،مسلم لیگی امیدواروں میں ٹکٹوں کی تقسیم کیلئے پارلیمانی بورڈ تشکیل
باجوڑ کے مکینوں نے اس بزدلانہ کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے سکیورٹی فورسز کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:دوحہ میں ’پاکستان زندہ باد‘ کی گونج، وزیراعظم شہباز شریف کا قطر پہنچنے پر تاریخ ساز استقبال
عوام کے جان و مال کے تحفظ اور علاقے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے سیکیورٹی فورسز ہمہ وقت چوکس اور پرعزم ہیں۔




