ایرانی ریاستی ٹیلی ویژن کے مطابق تہران میں ایران اور پاکستان کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور منعقد ہوا، جس میں فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی شریک ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق مزید مذاکرات متوقع ہیںجبکہ ثالث فریقین کی جانب سے امریکہ اور ایران کے درمیان کیے گئے پیغامات کے تبادلے کا جائزہ لے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خوش آمدید کہتے ہوئے بہت خوشی ہوئی،عباس عراقچی، پاکستان سے اظہار تشکر
یاد رہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیراہم دورہ پر تہران پہنچے ہیں جہاں ایران کے وزیرخارجہ سید عباس عراقچی نے ان کا خیر مقدم کیا۔
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پرعباس عراقچی نے اپنے بیان میں پاکستان کی جانب سے مذاکرات کی شاندار میزبانی پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے گہرے اور عظیم دوطرفہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہےکہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کو ایران میں خوش آمدید کہتے ہوئے خوشی ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ خطے میں امن اور استحکام کو فروغ دینے کے لیے ہمارا عزم مضبوط اور مشترکہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں:روسی صدارتی محل کے ترجمان کی بھارتی ٹی وی پر پاکستان کی تعریف، شکریہ بھی ادا کیا




