باجوڑ:افغان طالبان کی سول آبادی پر گولہ باری ،بچوں سمیت 3 افرادشہید،پاک فوج کا بھرپور جواب

باجوڑ(کشمیر ڈیجیٹل) بھارتی حمایت یافتہ افغان طالبان کی باجوڑ کے سرحدی علاقے کٹ کوٹ کے گاؤں ملک شاہین میں سول آبادی پر بلا اشتعال گولہ باری کی ۔

بلا اشتعال گولہ باری کے نتیجے میں ایک ہی گھر سے خاتون اور 2بچوں سمیت 3افراد شہید،3 شدید زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آئی جی لیاقت علی ملک کا مختلف پولیس یونٹس کا دورہ،پیشہ ورانہ تربیت پر زور

افغان طالبان کچھ روز سے فتنہ الخوارج کی ایک تشکیل کو پاکستان میں داخل کرانے کی کوشش کر رہے تھے۔

پاک فوج کی بروقت کارروائی کی وجہ سے فتنہ الخوارج کی در اندازی کی کوشش ناکام بنادی گئی۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق اس ناکامی سے مایوس افغان طالبان نے آج کٹ کوٹ میں پاکستان کی سول آبادی کو نشانہ بناڈالا ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم فیصل راٹھور کا محکمہ خواراک کو معیاری گندم اور آٹا فراہم کرنے کا حکم

پاک فوج نے فوری جوابی کارروائی میں افغانستان سے فائر کرنے والی گن پوزیشن کو مکمل تباہ کردیا ۔

پاک فوج کی کارروائی میں باجوڑ سے ملحقہ تمام افغان طالبان پوسٹوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جس سے افغان طالبان کا بھاری جانی نقصان ہوا

مزید یہ بھی پڑھیں:مشیر سیاسی امور رانا ثناء اللہ سے فاروق حیدر کی ملاقات، آزادکشمیر الیکشن پر تبادلہ خیال

باجوڑ کے مکینوں نے اس بزدلانہ کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے سکیورٹی فورسز کیساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

عوام کے جان و مال کے تحفظ اور علاقے میں پائیدار امن کے قیام کیلئے سیکیورٹی فورسز ہمہ وقت چوکس اور پرعزم ہیں ۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان کی جانب سے شہری آبادی کو نشانہ بنانا ان کے مذموم عزائم اور بوکھلاہٹ کا واضح ثبوت ہے۔

Scroll to Top