مظفرآباد( کشمیر ڈیجیٹل) انسپکٹر جنرل آف پولیس آزاد کشمیرلیاقت علی ملک نے اچانک مختلف پولیس یونٹس کا دورہ کیا۔ جس میں وومن ریسنٹ سیل، خدمت مرکز، جدید ڈرائیونگ لائسنس برانچ اور کرائم سین موبائل یونٹ شامل تھے۔

آئی جی پولیس کیپٹن ریٹائر لیاقت علی ملک نےدورے کے دوران متعلقہ شعبہ جات کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا اور وہاں فراہم کی جانے والی سہولیات کا معائنہ کیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم فیصل راٹھور کا محکمہ خواراک کو معیاری گندم اور آٹا فراہم کرنے کا حکم
انہوں نے عملے سے براہ راست گفتگو کرتے ہوئے عوام کو دی جانے والی خدمات کے معیار، شفافیت اور رفتار کو مزید بہتر بنانے کی ہدایات جاری کیں۔
لیاقت ملک نے اس بات پر زور دیا کہ پولیس نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

اور اس کیلئے ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال، عملے کی پیشہ ورانہ تربیت اور عوام دوست رویوں کو فروغ دینا ناگزیر ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:جہلم ویلی:سیکرٹری سپورٹس انصر یعقوب نےگرائونڈ کی منظوری دیدی
آئی جی پولیس کیپٹن ریٹائر لیاقت علی ملک نے یہ بھی جانچ کی کہ آیا تمام یونٹس اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دے رہے ہیں یا نہیں اور کہاں مزید بہتری کی گنجائش موجود ہے۔

آئی جی پولیس آزادکشمیر نے ہدایت کی کہ سروس ڈیلیوری کو مزید مؤثر بنانے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں تاکہ عوام کو بہتر اور بروقت سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:شہری شناختی کارڈ کی معیاد ختم ہونے سے قبل تجدید کروالیں، نادرا کی ہدایت
دورے کے اختتام پر آئی جی پولیس نے اس عزم کا اظہار کیا کہ محکمہ پولیس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے اور عوام کے اعتماد کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔




