حکومت تبدیل نہ ہوتی تو نظام کو سنگین خطرات لاحق تھے،وزیراعظم کا انکشاف

مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل) وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے اداروں اور نظام پر عوامی اعتماد کی بحالی اور عوام میں پائی جانے والی مایوسی کا خاتمہ اور امیدوں کا چراغ روشن کرنا ان کی حکومت کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔

اگر پیپلز پارٹی کی حکومت عوام کے درمیان رہ کر ان کی بے چینی دور نہ کرتی تو نظام کو سنگین خطرات لاحق ہو سکتے تھے۔

الیکٹرانک،ڈیجیٹل، اور سوشل میڈیا ایسا ہتھیار ہے جس کے دانشمندانہ استعمال سے تباہی کا راستہ روکنے اور امن کے قیام کو ممکن بنایا جاسکتا ہے ۔

ماضی میں مجھے بھی فیک نیوز اور جھوٹی تہمتوں کا سامنا کرنا پڑا اس لیے اس ذہنی کرب اور اذیت کو بخوبی سمجھتا ہوں ۔ جعلی خبروں اور منفی پروپیگنڈے کا راستہ روکنا میری اولین ترجیح ہے۔

سوشل میڈیا کے دور میں فیک نیوز کا سدباب اور ذمہ دارانہ صحافت کا فروغ ریاست کے استحکام کیلئے ناگزیر ہے۔

وزیراعظم ہاؤس مظفرآباد میں ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی ایشن آزاد کشمیر کے صدر آصف رضا میر کی سربراہی میں نمائندہ وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو میں اظہار خیال کیا۔

وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے واضح کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کو حکومت سازی کے لیے انتہائی مختصر اور محدود وقت ملا، جس میں سے بیشتر عرصہ انتظامی امور سنبھالنے میں صرف ہوتا ہے۔

لیکن اس قلیل مدت اور غیر معمولی حکومتی دباؤ کے باوجود عوامی محرومیوں کا ازالہ کرتے ہوئے امید کی شمع روشن کرنا ایک بڑی پیش رفت ہے۔

آزاد کشمیر میں پاکستان پیپلزپارٹی کی حکومت گھٹاٹوپ اندھیروں میں امید کی ایک کرن ہے ریاست میں سیاسی سرگرمیوں بحال ہو چکا عوام کا سیاسی اور جمہوری عمل پر اعتماد بحال ہو چکا ہے ۔

انہوں نے ماضی کے تجربات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود بھی فیک نیوز اور جھوٹی تہمتوں کا شکار رہے ہیں، اس لیے اس ذہنی کرب اور اذیت کو بخوبی سمجھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ جعلی خبروں اور منفی پروپیگنڈے کا راستہ روکنا ان کی اولین ترجیح ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:الیکشن کمیشن آزاد کشمیر: حلقہ بندیوں پر اعتراضات کا شیڈول جاری

فیک نیوز کی روک تھام کیلئے ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی ایشن کا کراد قابل ستائش ہے حکومت ذمہ دارانہ صحافت کی ترویج اور صحافیوں کے مسائل ہرممکن وسائل فراہم کرے گی ۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا ایک مؤثر ہتھیار ہے جس کا دانشمندانہ استعمال کر کے ہی تباہی کے راستے روکے اور امن کو ممکن بنایا جا سکتا ہے۔

اس ضمن میں وہ تمام میڈیا ہاؤسز اور تنظیموں کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں جو فیک نیوز کے خاتمے کیلئے کوشاں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریاست کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے اور دیرپا ترقی کیلئے حکومتوں کا تسلسل کم از کم پانچ سے دس سال ہونا ضروری ہے تاکہ خود انحصاری کے اہداف حاصل کیے جا سکیں۔

راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ انہوں نے کبھی بھی عوام کا سامنا کرنے میں جھجک محسوس نہیں کی، اور اگر پیپلز پارٹی کی حکومت عوام کے درمیان رہ کر ان کی بے چینی دور نہ کرتی تو نظام کو خطرات لاحق ہو سکتے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ کئی سالوں سے رکے ہوئے ترقیاتی منصوبے، خصوصاً مظفرآباد سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پر کام کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے جو کہ ایک مثبت سنگ میل ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مسلح افواج کی بے مثال قربانیاں قوم کیلئے باعث فخر ہیں،علماء کرام

وزیراعظم نے صحافیوں کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ الیکٹرانک اور ڈیجیٹل میڈیا کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں اور آزاد کشمیر کے صحافی ریاست کا مثبت چہرہ اجاگر کرنے میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔

​اس موقع پر ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے صدر آصف رضا میر اور بانی صدر محمد عارف عرفی نے وزیراعظم کو حالیہ انتخابات اور اہم قومی و دفاعی مواقع پر فیک نیوز کی روک تھام اور ذمہ دارانہ رپورٹنگ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

وزیراعظم نے ایسوسی ایشن کی مجموعی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ آئندہ انتخابات میں بھی میڈیا سیاسی رواداری اور جمہوریت کے استحکام کیلئے اپنا فعال کردار ادا کرے گا

جبکہ حکومت الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کے ذریعے کشمیر کے سافٹ امیج کو دنیا بھر میں عام کرنے کے لیے اپنا بھرپور تعاون جاری رکھے گی۔

Scroll to Top