الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن آزاد کشمیر: حلقہ بندیوں پر اعتراضات کا شیڈول جاری

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل) سیکرٹری الیکشن کمیشن آزاد جموں و کشمیر نے عام انتخابات 2026 کیلئے نئی حلقہ بندیوں پر اعتراضات و تجاویز طلب کرلی گئی ہیں۔

اعتراضات جمع کرانے کی آخری تاریخ: 23 اپریل 2026، بوقت 4:00 بجے شام
اعتراضات چیف الیکشن کمشنر کے دفتر، بلاک نمبر 6 (گراؤنڈ فلور) سول سیکرٹریٹ چھتر دومیل، مظفرآباد میں جمع ہوں گے۔
عام انتخابات 2026 کے لیے مظفرآباد کے حلقوں میں ردو بدل کیا گیا ہے۔

حلقہ جات میں تبدیلیاں:
عوام علاقہ سُنگراں مظفرآباد:
میونسپل ایریا کی بعض گلیاں، موہڑہ سدوزاں، نلوچھی، میونسپل کارپوریشن مظفرآباد میں شامل ہونے کی بنا پر حلقہ ایل اے-30 مظفرآباد-4 سے نکال کر حلقہ ایل اے-33 مظفرآباد-7 میں شامل کر دی گئی ہیں۔

عوام علاقہ ہٹیاں بالا-ایل اے-30 مظفرآباد-4:
چھتر کلاس، چھتر دومیل، موضع دھنی، موضع گُھن چھتر کو حلقہ ایل اے-28 مظفرآباد-2 سے علیحدہ کر کے حلقہ ایل اے-30 مظفرآباد-4 میں شامل کیا گیا ہے۔

عوام علاقہ ہٹیاں ایل اے-27 مظفرآباد-1:
کولڈی کی جانب سے نوڈہ میر، زنّان، سائیکمیر، ضلع کونسل مظفرآباد یونین کونسل بانڈی سماں، باجگیاں، شیرواں، سربال، لمبیاں، پھلّاں، حسن گلیاں، ڈوگّہ، جنگل، کوٹ وغیرہ کو مظفرآباد بلدیہ کے قریب تر ہونے کی بنا پر بلدیہ حدود میں شامل کر کے حلقہ ایل اے-29 مظفرآباد-3 کے ساتھ شامل کرنے کی تجویز ہے۔

نوٹ:
– عوامی جانب سے حلقہ بندی کی نسبت دی گئی درخواستوں کو باقاعدہ سماعت کے لئے منظور کر کے متعلقہ علاقوں کی عوام کو بذریعہ اشتہار/پریس ریلیز آگاہ کیا جائے گا۔
– تمام اعتراضات/درخواستیں 23-04-2026 تک دفتر ہذا میں وصول ہونا ضروری ہیں۔
– مقررہ تاریخ کے بعد موصول ہونے والی کوئی درخواست قابل سماعت نہ ہوگی۔

Scroll to Top