اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) کشمیر ڈیجیٹل کے اینکر غلام اللہ اعوان ایڈووکیٹ نے آزادکشمیر میں ہونیوالے الیکشن ، سیاست ، مسلم لیگ ن میں پیرا شوٹر اور وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کے آئندہ الیکشن میں حصہ لینے کے حوالے سے اہم انکشافات کردیئے ۔
اینکر غلام اللہ اعوان ایڈووکیٹ نے انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور آئندہ الیکشن مظفرآبادسے لڑنے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:امریکہ اور ایران کے مابین کشیدگی خاتمے کیلئے کوششیں جاری ہیں،شہبازشریف
انہوں نے اپنے پروگرام میں انکشاف کیا کہ وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کو اپنے ہی حلقہ حویلی میں بغاوت کا سامنا ہے ۔
غلام اللہ اعوان نے انکشاف کیا کہ وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کو ان کے حلقےمیں کندھا دینے والے ان کے دیرینہ ساتھی خواجہ طارق سعید نے پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا ہے
خواہ ان کا مقابلہ وقت کے وزیراعظم کیساتھ ہو یا کسی اور سے ہو طارق سعید نے حویلی سے الیکشن کا اعلان کردیا ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:حویلی، تعلیمی نظام درہم برہم،اساتذہ غائب، سکول ٹھیکے پر دیئے جانے کا انکشاف
طارق سعید کے حویلی سے الیکشن لڑنے کے بعد وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے مظفرآباد سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ مگر مظفرآباد میں پیپلزپارٹی تقسیم کا شکار ہے ، مظفرآباد میں مختار عباسی اور سردار مبارک حیدر آمنے سامنے ہیں ۔
اگر مختار عباسی کو ٹکٹ ملا تو مبارک حیدر مسلم لیگ ن کو سپورٹ کرنے کا سوچ رہے ہیں ۔
غلام اللہ اعوان نے مزید انکشاف کیا کہ مسلم لیگ ن آزادکشمیر میں حکومت بنانے کیلئے سرتوڑ کوششیں کررہی ہے اور پر تول رہی ہے مگر سات حلقوں میں مسلم لیگ ن اختلافات کا شکار ہوچکی ہے ۔
اینکر نے انکشاف کیا کہ مسلم لیگ ن میں پیراشوٹر اتارنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں جبکہ کارکنان نچلی سطح پر ایک دوسرے کیخلاف صف آرا ہیں۔ مسلم لیگ ن کی قیادت نے فیصلہ کرلیا ہے کہ انہوں نے ہر حال میں آئندہ الیکشن جتنا ہے خواہ کارکن بھاگ جائیں ، خواہ پیراشوٹر کے ذریعے الیکشن جیتیں مگر پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔
غلام اللہ اعوان نے انکشاف کیا کہ آزادکشمیر میں الیکشن اپنے وقت پر ہونا بہت مشکل ہے تو کیا فیصل ممتاز راٹھور ہی وزیراعظم رہیں گے یا پھر کوئی نئی کیئر ٹیکر حکومت بنا کر آزادکشمیر میں سیاسی بے چینی کو بڑھایا جائےگا۔




